LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا دوسرے روز میں داخل پشاور ہائیکورٹ کے 4 مستقل ہونے والے ججز نے حلف اٹھا لیا سکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک طالبان حکومت خود خطے کو غیر مستحکم کرنے کیلئے پراکسی بن چکی ہے: عاصم افتخار عمرہ زائرین اور ورکرز کیلئے پاکستانی سفارت خانے کی اہم ہدایات وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ آئل ٹینکرز پر حالیہ حملے، آبنائے ہرمز سے تجارتی جہازوں کی آمدورفت میں شدید کمی ٹرمپ کا جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کم کرنے کا اعلان آئرلینڈ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 5 نوجوان ہلاک، 4 افراد زخمی سعودی عرب میں بدھ تک شدید گرمی، درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچنے کی پیشگوئی عراق میں بس اور ٹرک میں تصادم، 7 سیاح جاں بحق، 23 زخمی آبنائے ہرمز میں تیل کے اخراج سے ماحولیاتی نقصان کھربوں ڈالر ہو سکتا ہے: ایران سعودی عرب میں قوانین کی خلاف ورزی پر 14 ہزار غیر ملکی گرفتار یہودی آباد کاروں کا مسجد اقصیٰ میں زبردستی تلمودی رسومات ادا کرنے کے واقعات میں اضافہ کانگو میں ایبولا وائرس کی وبا ہر 30 منٹ میں ایک جان لینے لگی: ڈبلیو ایچ او

رانا ثنا اللہ نے ایل اے 10 کوٹلی میں انتخاب روکنے کا مطالبہ کر دیا

Web Desk

27 July 2026

مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ نے آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے 10 کوٹلی میں مبینہ دھاندلی کے شواہد کے بعد انتخاب فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم آزاد کشمیر اور چیف الیکشن کمشنر سے مطالبہ کیا کہ ثقلین اور قیصر پٹواری سے متعلق تفصیلی انکوائری کی جائے اور جب تک حقائق سامنے نہیں آتے، نتائج اور انتخاب کو معطل رکھا جائے۔ رانا ثنا اللہ نے سرکاری گاڑی میں پریزائیڈنگ افسران کی منتقلی اور پولنگ بیگز کی غیر قانونی نقل و حرکت کو شرمناک قرار دیتے ہوئے شفافیت پر سوالات اٹھائے اور واضح کیا کہ ہم شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات چاہتے ہیں جبکہ نواز شریف کا ہر کارکن ووٹ چوروں کی نگرانی کرے گا۔

یاد رہے کہ آزاد کشمیر میں مبینہ طور پر 2 پریزائیڈنگ افسران اپنے مقررہ پولنگ اسٹیشن جانے کے بجائے ایک نجی رہائش گاہ چلے گئے تھے، جس پر ریٹرننگ افسر نے فوری ایکشن لیتے ہوئے پولنگ بیگز تحویل میں لے لیے اور دونوں افسران کو معطل کر کے گرفتار کر لیا ہے۔