ثالثوں کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ جاری، خودمختاری کا دفاع ترجیح ہے: ایران
Web Desk
27 July 2026
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ پاکستان اور قطر سمیت ثالث ممالک کے ذریعے ایران اور امریکہ کے درمیان پیغامات کا تبادلہ جاری ہے، تاہم موجودہ صورتحال میں اپنی خودمختاری اور قومی سلامتی کا دفاع تہران کی اولین ترجیح ہے۔ آسٹریا کے نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ ایران نے مفاہمتی یادداشت کے تحت 30 روز کے اندر آبنائے ہرمز سے محفوظ بحری گزرگاہ کی شق پر مکمل عمل کیا، لیکن طے شدہ مدت ختم ہونے سے قبل امریکہ نے بحری جہازوں کے واقعات کو جواز بنا کر دوبارہ حملے کر دیے۔ ترجمان نے الزام عائد کیا کہ گزشتہ 1 سال کے دوران یہ 3 موقع ہے جب مذاکرات کے دوران امریکی حملوں سے سفارتی کوششوں کو دھوکا دیا گیا، جبکہ معاہدے پر امریکی صدر کے دستخط کے باوجود امریکہ ایران کے منجمد اثاثے بھی جاری کرنے میں ناکام رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ایران جنگ میں اب تک 18 امریکی فوجی ہلاک، 624 زخمی ہوئے: پینٹاگون
27 July 2026
بھارتی وزیر دفاع کا بیان مسترد، کسی بھی مہم جوئی کیلئے تیار ہیں: دفتر خارجہ
27 July 2026
حوثی حملوں کے بعد باب المندب میں جہازوں کی آمدورفت میں نمایاں کمی
27 July 2026
نیتن یاہو عالمی فوجداری عدالت کے وارنٹ سے بچنے کیلئے امریکا کو استعمال کر رہے ہیں، ایران
27 July 2026
گولہ بارود اور ہتھیاروں کا ذخیرہ موجودہ ضروریات سے کہیں زیادہ ہے، ٹرمپ
27 July 2026
ایران امریکا جنگ میں وقفے سے خام تیل اور قدرتی گیس کی قیمتوں میں نمایاں کمی
27 July 2026
آزاد کشمیر الیکشن: کوٹلی میں 2 پریزائیڈنگ افسران معطل، گرفتار کر لیا گیا
27 July 2026
رانا ثنا اللہ نے ایل اے 10 کوٹلی میں انتخاب روکنے کا مطالبہ کر دیا
27 July 2026