یوکرین بالآخر اپنے مغربی علاقے کھو دے گا: صدر پوتن کا دعویٰ
Web Desk
27 July 2026
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین مستقبل میں اپنے مغربی علاقوں سے بھی محروم ہو جائے گا، تاہم اس عمل میں کتنا وقت لگے گا اس کا پیشگی تعین ممکن نہیں۔ روسی بحریہ کے اہلکاروں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے صدر پوتن نے کہا کہ یوکرین جلد یا بدیر اپنے وہ مغربی علاقے کھو دے گا جو ماضی میں پولینڈ، ہنگری اور رومانیہ کا حصہ تھے، اس عمل میں 1، 2، 10 یا 15 سال بھی لگ سکتے ہیں لیکن تاریخ بالآخر ہر چیز کو اپنی اصل جگہ پر لے آئے گی۔ صدر پوتن نے مزید کہا کہ روس ہی یوکرین کی علاقائی سالمیت کا واحد ضامن تھا، لیکن کیف حکومت نے روس کو اپنا دشمن قرار دینے کا غلط فیصلہ کیا۔
متعلقہ عنوانات
قومی پیغام امن کمیٹی کا مقصد مذہبی ہم آہنگی، امن و اتحاد کا فروغ ہے: طاہر اشرفی
28 July 2026
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
28 July 2026
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
28 July 2026
دنیا کے بڑے کنٹینر بردار جہازوں میں شامل ایم ایس سی مرجام کراچی پورٹ پہنچ گیا
28 July 2026
جاپان میں 7.1 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری
28 July 2026
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ریزروز بڑھانے کی ہدایت
28 July 2026
کویت کے وزیر خارجہ آج 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے
28 July 2026
نیتن یاہو امریکا پہنچ گئے، ٹرمپ سے ملاقات میں ایران جنگ پر تبادلہ خیال متوقع
28 July 2026