LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کا نفاذ مسترد، 11 اکتوبر کو سیاہ دن کے طور پر منایا جائے گا: متحدہ اپوزیشن کا اعلامیہ ایران کے کہنے پر سرگرم حوثی تیل کی قیمتیں بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں: ٹرمپ کا دعویٰ بہاولپور سے ن لیگ کے نومنتخب رکن قومی اسمبلی منیر اقبال چنڑ نے حلف اٹھا لیا خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی اسحاق ڈار کی یورپی یونین کے کمشنر برائے داخلہ و ہجرت سے ملاقات، تعاون بڑھانے پر اتفاق ٹرمپ کی نئی پریس سیکریٹری کیٹی زکریا آج پہلی بار وائٹ ہاؤس میں بریفنگ دیں گی فیصل واوڈا کے بیانات کو زیادہ سنجیدگی سے نہیں لینا چاہیے: رانا ثنا اللہ ایم کیو ایم کی وزیراعظم سے ملاقات، خیبرپختونخوا سے متعلق حکومتی فیصلوں کی حمایت کا اعلان صنعا میں ممکنہ کارروائی کی تیاری، شہریوں کو مخصوص علاقے خالی کرنے کی ہدایت کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی شرکت وزیراعظم کا پاکستانی ہنر مندوں کیلئے یورپ میں قانونی روزگار بڑھانے پر زور جرمن چانسلر کا سعوی ولی عہد سے رابطہ، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر تبادلہ خیال پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ ایران سفارتکاری کیلئے تیار، امریکی جواب کا جائزہ آخری مرحلے میں ہے، کاظم غریب آبادی

پشاور: خیبر پولو فیسٹیول 2026 کا میلہ اختتام پذیر

Web Desk

5 January 2026

پشاور: پشاور میں خیبر پولو فیسٹیول 2026 کا پہلا ایڈیشن تمام تر رعنائیوں اور جوش و خروش کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔ فیسٹیول کا فائنل میچ پولو کے روایتی حریفوں چترال اور گلگت بلتستان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا، جہاں سنسنی خیز مقابلے کے بعد گلگت بلتستان کی ٹیم نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتح اپنے نام کر لی۔

فائنل میچ کے مہمانِ خصوصی کور کمانڈر پشاور تھے۔ اس موقع پر خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں سے ہزاروں کی تعداد میں شائقین نے شرکت کی اور میچ سے بھرپور لطف اٹھایا۔

فیسٹیول کے دوران ثقافتی رنگ نمایاں رہے۔ چترالی ڈانس، روایتی لوک رقص اور میوزیکل پرفارمنس نے حاضرین کو خوب محظوظ کیا، جبکہ نیزہ بازی کے روایتی کھیل کا شاندار مظاہرہ بھی پیش کیا گیا۔ حسبِ روایت پاک آرمی کے اسپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی) کے جوانوں نے فری فال جمپس کا دلکش مظاہرہ کیا۔ اس کے علاوہ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں کے روایتی رقص بھی پیش کیے گئے جنہیں شرکاء نے بے حد سراہا۔