پاکستان سعودی عرب میں ہونے والے فیوچر منرلز فورم میں شرکت کرے گا
Web Desk
2 January 2026
پاکستان کے منرلز اینڈ مائنز کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں پاکستان سعودی عرب میں ہونے والے فیوچر منرلز فورم میں بھرپور شرکت کرے گا۔ سعودی عرب کی دعوت پر پاکستان رواں ماہ ریاض میں منعقد ہونے والے اس عالمی فورم میں شرکت کرے گا۔
اس موقع پر پاکستان کی 13 سرکاری اور نجی منرل کمپنیاں فورم میں شرکت کریں گی۔ وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معدنیات اور توانائی کے شعبے میں تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ فیوچر منرلز فورم میں پاکستان اپنا خصوصی پویلین “پاکستان دا منرل مارول” کے نام سے قائم کرے گا، جہاں پاکستان کے معدنی وسائل کی وسیع صلاحیت کو اجاگر کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ فورم میں شرکت سے عالمی سرمایہ کاروں کو پاکستان کے معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہی ملے گی۔
سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے پاکستان کی فیوچر منرلز فورم میں شرکت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ فورم معدنیات کے شعبے میں پاک سعودی تعاون کے نئے راستے کھولے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ معدنیات اور توانائی کے شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
وفاقی وزیر پٹرولیم نے مزید بتایا کہ ریاض میں قائم کیا جانے والا پاکستان پویلین، اپریل 2026 میں ہونے والے پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم کے لیے ایک اہم پیش خیمہ ثابت ہوگا۔
متعلقہ عنوانات
سونے کی قیمت میں مزید 400 روپے کا اضافہ
12 September 2026
روپے کی قدر میں بہتری، انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا
11 September 2026
سٹاک مارکیٹ میں مندی کے بعد تیزی، ایک لاکھ 70 ہزار پوائنٹس کی حد بحال
11 September 2026
سونا اور چاندی آج بھی سستے ہو گئے، قیمت میں بڑی کمی
11 September 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 2500 سے زائد پوائنٹس کی کمی
11 September 2026
کاروباری برادری کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم
11 September 2026
کمرشل قرض کی رقم موصول، ملکی زرمبادلہ ذخائر میں ایک ارب 18 کروڑ ڈالر اضافہ
11 September 2026
پاکستانی بلیو اکانومی میں پیشرفت: سی فوڈز برآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر
10 September 2026