ایران کے 440 کلوگرام انتہائی افزودہ یورینیم کا سراغ تاحال نہیں مل سکا، رافیل گروسی
Web Desk
28 October 2026
اقوام متحدہ کے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کے سربراہ رافیل گروسی نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کے 440 کلوگرام انتہائی افزودہ یورینیم کا سراغ تاحال نہیں مل سکا، تاہم انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ اس وقت کسی بھی جوہری تنصیب کی مرمت یا بحالی کی کوئی علامت سامنے نہیں آئی۔
سلامتی کونسل کو بریفنگ دیتے ہوئے رافیل گروسی نے بتایا کہ حالیہ امریکی اور اسرائیلی حملوں کے بعد سے عالمی معائنہ کاروں کو ایران کی متاثرہ جوہری تنصیبات تک رسائی حاصل نہیں ہو سکی ہے، جس کے باعث وہاں موجود جوہری مواد کے ممکنہ انحراف یا سلامتی کی تصدیق کرنا ناممکن ہو چکا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ایران کو جوہری مواد کی کڑی نگرانی سے متعلق اپنی بین الاقوامی ذمہ داریاں ہر صورت پوری کرنا ہوں گی۔ آئی اے ای اے کے سربراہ نے بتایا کہ عمان، پاکستان، قطر اور مصر اس وقت ایران کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کے لیے اہم اور فعال سفارتی کوششیں کر رہے ہیں۔
رافیل گروسی نے ایران اور ایجنسی کے درمیان طے پانے والے 2025 کے قاہرہ معاہدے پر دوبارہ مکمل عمل درآمد کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی معائنہ کاروں کی فوری واپسی اور جوہری تنصیبات کی آزادانہ تصدیق کے لیے سفارت کاری ناگزیر ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایران کے متنازع جوہری پروگرام سے متعلق کسی بھی پائیدار اور قابلِ اعتماد معاہدے کے لیے آئی اے ای اے کی مؤثر اور بلاتعطل نگرانی بنیادی شرط ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران پر حملے کا دفاع، دوبارہ بھی حملوں کا اعلان
28 October 2026
سعودی عرب نے طائف کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کر دیا
28 October 2026
ایران کیخلاف جنگ میں امریکا کے اخراجات 47 ارب ڈالر سے متجاوز
28 October 2026
برطانیہ میں آر اے ایف فیئر فورڈ ایئربیس واقعے میں ملوث 2 افراد پر فرد جرم عائد
28 October 2026
فرانس نے سمندری نگرانی کرنے والا طیارہ عارضی طور پر رومانیہ منتقل کر دیا
28 October 2026
اسرائیل الیکشن، ایگزٹ پولز میں نیتن یاہو کے اتحاد کو معمولی برتری حاصل
28 October 2026
کولمبیا کے جنوب مغربی علاقے میں حملہ، 6 افراد ہلاک
28 October 2026
برازیل نے صدارتی انتخابات میں دھاندلی کے امریکی الزام کو مسترد کر دیا
28 October 2026