کولمبیا کے جنوب مغربی علاقے میں حملہ، 6 افراد ہلاک
Web Desk
28 October 2026
کولمبیا کے جنوب مغربی محکمہ ‘ہوئیلا’ (Huila) کی سوآزا میونسپلٹی کے ایک دیہی علاقے میں بھتہ خوری سے مبینہ طور پر منسلک خونی حملے کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کولمبیا کی انسانی حقوق کی تنظیم ‘کارپادس’ (Carpads) نے بتایا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ ہلاکت خیز واقعہ مبینہ بھتہ خوری کے مطالبات اور مالی تور پر تنگ کرنے کی کوششوں سے جڑا ہو سکتا ہے، تاہم اس سفاکانہ حملے کے اصل حالات اور محرکات تاحال مکمل طور پر واضح نہیں ہو سکے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں اور مقامی میڈیا کی جانب سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں جائے وقوعہ پر پانچ افراد کو سوار کر کے لے جانے والی ایک جلتی ہوئی گاڑی کو شعلوں کی لپیٹ میں دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران ایک اور شخص بھی موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ کارپادس کے مطابق مقامی سکیورٹی حکام نے واقعے کی همہ جہت تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ ہلاکتوں کی درست تعداد کی حتمی تصدیق کی جا سکے اور اس اندوہناک تشدد میں ملوث عناصر کی شناخت کر کے انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
واضح رہے کہ یہ لرزہ خیز حملہ اسی علاقے ہوئیلا کی دوسری میونسپلٹی ’الگسیراس‘ (Algeciras) میں پیش آنے والے ایک ایسے ہی پرتشدد واقعے کے محض ایک دن بعد پیش آیا ہے، جس میں دو مردوں اور ایک خاتون سمیت تین افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ کولمبیا کے محتسب کے دفتر (Ombudsman’s Office) نے اس خطے میں متعدد خطرناک جرائم پیشہ گروہوں کی موجودگی اور کالعدم مسلح تنظیم ‘انقلابی مسلح افواجِ کولمبیا’ (فارک – FARC) کے منحرف اور باغی دھڑوں کے تیزی سے پھیلاؤ کے حوالے سے پہلے ہی سخت وارننگ جاری کر رکھی تھی۔
متعلقہ عنوانات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران پر حملے کا دفاع، دوبارہ بھی حملوں کا اعلان
28 October 2026
سعودی عرب نے طائف کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کر دیا
28 October 2026
ایران کیخلاف جنگ میں امریکا کے اخراجات 47 ارب ڈالر سے متجاوز
28 October 2026
ایران کے 440 کلوگرام انتہائی افزودہ یورینیم کا سراغ تاحال نہیں مل سکا، رافیل گروسی
28 October 2026
برطانیہ میں آر اے ایف فیئر فورڈ ایئربیس واقعے میں ملوث 2 افراد پر فرد جرم عائد
28 October 2026
فرانس نے سمندری نگرانی کرنے والا طیارہ عارضی طور پر رومانیہ منتقل کر دیا
28 October 2026
اسرائیل الیکشن، ایگزٹ پولز میں نیتن یاہو کے اتحاد کو معمولی برتری حاصل
28 October 2026
برازیل نے صدارتی انتخابات میں دھاندلی کے امریکی الزام کو مسترد کر دیا
28 October 2026