LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران پر حملے کا دفاع، دوبارہ بھی حملوں کا اعلان سعودی عرب نے طائف کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کر دیا ایران کیخلاف جنگ میں امریکا کے اخراجات 47 ارب ڈالر سے متجاوز ایران کے 440 کلوگرام انتہائی افزودہ یورینیم کا سراغ تاحال نہیں مل سکا، رافیل گروسی برطانیہ میں آر اے ایف فیئر فورڈ ایئربیس واقعے میں ملوث 2 افراد پر فرد جرم عائد فرانس نے سمندری نگرانی کرنے والا طیارہ عارضی طور پر رومانیہ منتقل کر دیا اسرائیل الیکشن، ایگزٹ پولز میں نیتن یاہو کے اتحاد کو معمولی برتری حاصل کولمبیا کے جنوب مغربی علاقے میں حملہ، 6 افراد ہلاک برازیل نے صدارتی انتخابات میں دھاندلی کے امریکی الزام کو مسترد کر دیا برطانیہ نے یورپی یونین میں دوبارہ شمولیت کا امکان مسترد کر دیا سعودی ولی عہد کو قازقستان کے صدر کا تحریری مکتوب موصول اردن کا چرچ حملے کے بعد جنوبی شام پر فضائی حملہ، متعدد ہلاکتوں کا دعویٰ اردن کے فضائی حملے، شام نے سرحدی گزرگاہ بند کر دی چین نے بچوں کے تحفظ کیلئے مؤثر طریقہ تنازعات اور تشدد کا خاتمہ ناگزیر قرار دیدیا امریکا کیساتھ معاہدہ: روس نے ڈیزل کی پیداوار میں اضافہ کر دیا

برطانیہ میں آر اے ایف فیئر فورڈ ایئربیس واقعے میں ملوث 2 افراد پر فرد جرم عائد

Web Desk

28 October 2026

برطانیہ میں امریکی فوج کے زیرِ استعمال ‘آر اے ایف فیئر فورڈ’ (RAF Fairford) ایئربیس کے قریب پیش آنے والے مشتبہ سکیورٹی واقعے میں ملوث دو افراد پر باضابطہ طور پر فردِ جرم عائد کر دی گئی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ان میں سے ایک ملزم پر غیر ملکی انٹیلی جنس سروس (ایرانی انٹیلی جنس) کی معاونت کرنے کا سنگین الزام عائد کیا گیا ہے، اور قومی سلامتی سے متعلق ان الزامات کے تحت دونوں برطانوی شہری جلد عدالت میں پیش ہوں گے۔ واضح رہے کہ یہ واقعہ 27 ستمبر کو پیش آیا تھا جب اس اہم امریکی ایئربیس کے قریبی علاقوں میں تین مشتبہ گاڑیاں دیکھی گئی تھیں، جن کی اطلاع ملنے پر برطانوی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تلاشی لی اور ایئربیس کے قریب سے پیٹرول برآمد کیا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی دھماکا خیز مواد نہیں ملا تھا۔

رپورٹس کے مطابق اس سکیورٹی واقعے کے سلسلے میں اب تک مجموعی طور پر 8 افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے، جن میں سے تفتیش کے بعد 6 افراد کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کے خلاف تحقیقات کا دائرہ کار مزید وسیع کر دیا گیا ہے۔