اردن کے فضائی حملے، شام نے سرحدی گزرگاہ بند کر دی
Web Desk
28 October 2026
اردن کی جانب سے کیے جانے والے فضائی حملوں کے بعد پیدا ہونے والی کشیدہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر شام نے دونوں ممالک کے درمیان واقع اہم ‘نصیب’ سرحدی گزرگاہ کو مسافروں اور تجارتی سامان کی آمدورفت کے لیے عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔
عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شام کی جنرل اتھارٹی برائے سرحدی امور و کسٹمز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر جاری ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ صوبہ درعا کی موجودہ سکیورٹی صورتحال کے باعث سرحدی گزرگاہ کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مسافروں اور سرحدی عملے کی جان و مال کی مکمل حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے دونوں سمتوں میں ٹریفک اور تجارتی نقل و حرکت معطل کی گئی ہے۔ اس سے قبل شامی وزارتِ خارجہ نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ انہوں نے اردن کو اس فیصلے سے باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے، جبکہ وزارت نے اردن کی جانب سے شامی سرزمین پر فوجی کارروائیوں سے قبل پیشگی رابطہ نہ کرنے پر شدید اعتراض کرتے ہوئے درعا میں ہونے والے فضائی حملوں کے نتیجے میں شہریوں کی ہلاکتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ اردن کی فضائیہ نے 26 اکتوبر کو جنوبی شام میں فضائی حملے کیے تھے، جن میں مبینہ طور پر ان انتہا پسند گروہوں کو نشانہ بنایا گیا جو اردن کے صوبہ الکرک میں واقع ‘سینٹ جارج آرتھوڈوکس چرچ’ پر ہونے والے دہشت گرد حملے میں ملوث بتائے جاتے ہیں۔ اردن کی وزارتِ صحت کے مطابق 23 اکتوبر کو چرچ پر ہونے والے اس ہلاکت خیز دہشت گرد حملے میں 9 افراد جاں بحق اور 34 زخمی ہوئے تھے۔
متعلقہ عنوانات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران پر حملے کا دفاع، دوبارہ بھی حملوں کا اعلان
28 October 2026
سعودی عرب نے طائف کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کر دیا
28 October 2026
ایران کیخلاف جنگ میں امریکا کے اخراجات 47 ارب ڈالر سے متجاوز
28 October 2026
ایران کے 440 کلوگرام انتہائی افزودہ یورینیم کا سراغ تاحال نہیں مل سکا، رافیل گروسی
28 October 2026
برطانیہ میں آر اے ایف فیئر فورڈ ایئربیس واقعے میں ملوث 2 افراد پر فرد جرم عائد
28 October 2026
فرانس نے سمندری نگرانی کرنے والا طیارہ عارضی طور پر رومانیہ منتقل کر دیا
28 October 2026
اسرائیل الیکشن، ایگزٹ پولز میں نیتن یاہو کے اتحاد کو معمولی برتری حاصل
28 October 2026
کولمبیا کے جنوب مغربی علاقے میں حملہ، 6 افراد ہلاک
28 October 2026