اردن کا چرچ حملے کے بعد جنوبی شام پر فضائی حملہ، متعدد ہلاکتوں کا دعویٰ
Web Desk
28 October 2026
اردن کی مسلح افواج کی رائل ایئر فورس نے جنوبی شام میں مبینہ دہشت گرد تنظیموں کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے ایک بڑی فضائی کارروائی کا اعلان کیا ہے۔
عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اردنی فوج کا کہنا ہے کہ یہ عسکری کارروائی مملکت کے جنوبی صوبے الکرک میں ایک تاریخی چرچ پر ہونے والے وحشیانہ حملے کے متاثرین کے خون کا بدلہ لینے کے لیے کی گئی ہے، اور اس کارروائی سے قبل شامی دارالحکومت دمشق کو بھی اعتماد میں لیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ الکرک کے علاقے ‘حمود’ میں تین مسلح افراد نے ایک مقامی چرچ پر فائرنگ کا حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور تقریباً 40 افراد زخمی ہو گئے تھے۔
اردنی فوج کے جاری کردہ بیان کے مطابق ’اردنین ڈیٹرنس، حمود‘ (Jordanian Deterrence, Hamoud) نامی اس خصوصی فضائی آپریشن کا نام اسی گاؤں کے نام پر رکھا گیا ہے جہاں چرچ پر دہشت گردانہ حملہ کیا گیا تھا۔ فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس حملے میں ملوث عناصر کا تعلق کالعدم دہشت گرد تنظیموں سے تھا۔ بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ اردنی رائل ایئر فورس کے لڑاکا طیاروں نے درست نشانے لگاتے ہوئے دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا، جن کے نتیجے میں کئی عسکریت پسند ہلاک یا شدید زخمی ہوئے ہیں جبکہ ان کی متعدد گاڑیاں بھی اس کارروائی میں تباہ ہو گئی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران پر حملے کا دفاع، دوبارہ بھی حملوں کا اعلان
28 October 2026
سعودی عرب نے طائف کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کر دیا
28 October 2026
ایران کیخلاف جنگ میں امریکا کے اخراجات 47 ارب ڈالر سے متجاوز
28 October 2026
ایران کے 440 کلوگرام انتہائی افزودہ یورینیم کا سراغ تاحال نہیں مل سکا، رافیل گروسی
28 October 2026
برطانیہ میں آر اے ایف فیئر فورڈ ایئربیس واقعے میں ملوث 2 افراد پر فرد جرم عائد
28 October 2026
فرانس نے سمندری نگرانی کرنے والا طیارہ عارضی طور پر رومانیہ منتقل کر دیا
28 October 2026
اسرائیل الیکشن، ایگزٹ پولز میں نیتن یاہو کے اتحاد کو معمولی برتری حاصل
28 October 2026
کولمبیا کے جنوب مغربی علاقے میں حملہ، 6 افراد ہلاک
28 October 2026