LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
’’منجمد خارجہ پالیسی، منجمد معیشت کو جنم دیتی ہے‘‘، ایرانی سپیکر کا امریکی پالیسی پر طنزیہ وار صدر مملکت سے سعودی سفیر کی الوداعی ملاقات، عوامی محبت و تعاون پر اظہار تشکر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر امیدواروں کی دستبرداری مکمل، کل پولنگ ہوگی حکمران آئین پر عمل نہیں کرتے تو ان کی کوتاہی ہے: مولانا فضل الرحمان شام کے وزیر خارجہ کا پاکستان کا تاریخی دورہ، دوطرفہ تعلقات میں نئے باب کا آغاز جماعت اسلامی کسی گرینڈ اپوزیشن اتحاد کا حصہ بننے نہیں جا رہی: حافظ نعیم الرحمان جنگ سے خطے میں نئی جغرافیائی سیاسی بیداری پیدا ہوئی: ترجمان ایرانی فوج ٹرمپ کی دھمکی پرانی فلم، ہم کئی بار دیکھ چکے ہیں: عباس عراقچی شہباز-نواز شریف ملاقات: بانی پی ٹی آئی کی پمز منتقلی اور سیاسی و قانونی حکمتِ عملی پر مشاورت میر رضا کیس، سندھ کابینہ کا جوڈیشل انکوائری کروانے کا فیصلہ رانا تنویر کی اپوزیشن کو مذاکرات کی پیشکش، پی ٹی آئی کو جمہوری طریقہ اپنانے کا مشورہ اے سی سی اجلاس میں پاکستان کو بھارت کیخلاف اہم کامیابی مل گئی فیلڈ مارشل عاصم منیر کل تہران کا دورہ کریں گے: ایرانی وزارت خارجہ ایس آئی ایف سی کی ریگولیٹری اصلاحات، کاروباری آسانیوں کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

پاکستان میں تیل اور گیس کا ایک اور بڑا ذخیرہ دریافت

Web Desk

2 January 2026

پاکستان میں توانائی کے شعبے کے لیے نئے سال کی خوشخبری سامنے آ گئی ہے، جہاں صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں تیل و گیس کا ایک اور بڑا ذخیرہ دریافت ہوا ہے۔ یہ دریافت ہنگو فارمیشن، ٹل بلاک میں پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) اور آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے مشترکہ طور پر کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری کمپنیوں نے اس اہم پیش رفت سے حکومت اور شیئر ہولڈرز کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے۔ دریافت شدہ کنویں سے یومیہ تقریباً 16 لاکھ اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس حاصل ہونے کی توقع ہے۔ اس منصوبے میں پاکستان آئل فیلڈز اور گورنمنٹ ہولڈنگز لمیٹڈ بھی شراکت دار ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ضلع کوہاٹ میں نشپا بلاک کے برگزئی ایکس ون کنویں سے تیل اور گیس کا نیا ذخیرہ دریافت کیا گیا تھا۔ او جی ڈی سی ایل کے مطابق ابتدائی ٹیسٹ میں یومیہ 4 ہزار 100 بیرل خام تیل اور 10.5 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس حاصل ہونے کی توقع ہے۔ اس کنویں کے لیے 5 ہزار 170 میٹر گہرائی تک کھدائی کی گئی تھی۔

توانائی ماہرین کے مطابق خیبر پختونخوا میں تیل و گیس کی مسلسل دریافتیں پاکستان کی انرجی سکیورٹی کے لیے نہایت اہم اور خوش آئند پیش رفت ہیں۔