LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اٹلی کا ایران کیخلاف کسی بھی فوجی کارروائی میں شریک نہ ہونے کا اعلان اقوام متحدہ کا امریکا اور ایران پر کشیدگی کم، مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر زور ایرانی و قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، آبنائے ہرمز واقعات پر تفصیلی تبادلہ خیال عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ، سٹاک مارکیٹوں میں گراوٹ ٹرمپ کے حالیہ بیانات واشنگٹن کی ایران پالیسی کی ناکامی کا اعتراف ہیں، کاظم غریب آبادی آبنائے ہرمز بند کرنے کی کوشش کی تو فوجی کارروائی کریں گے، امریکی نائب صدر کا ایران کو انتباہ امریکی افواج نے ایران پر مزید حملے شروع کر دیے، سینٹ کام ایران نے دوبارہ امریکی حملوں پر آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکی دیدی جنوبی ایران میں دھماکے، ایرانی فضائی دفاعی نظام نے کارروائی شروع کر دی دشمن کے پراکسی نیٹ ورکس کو پاکستان کے امن سے کھیلنے نہیں دیں گے: فیلڈ مارشل امریکی فوج نے ایران پر فضائی حملے شروع کر دیے پاک بحریہ اور پی ایم ایس اے کا بڑا آپریشن؛ اورماڑہ کے ساحل سے لاپتہ نجی کارگو طیارے کا ملبہ تلاش کر لیا گیا نائب وزیراعظم وکی زیر صدارت او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین کی تیاریوں سے متعلق اہم اجلاس ملک میں سیکیورٹی اداروں کے کردار کو واضح کیا جائے،: محمود خان اچکزئی چند لوگوں کی انا کی تسکین کے لیے صوبوں کو آگ میں دھکیلا جا رہا ہے، تمام جماعتیں بلوچستان کے معاملے پر اکٹھی بیٹھیں: اسد قیصر

ایکسپورٹرز کی جانچ پڑتال پر ریٹیل بزنس کونسل کے شدید تحفظات، وزیراعظم کو خط ارسال

Web Desk

31 December 2025

پاکستان ریٹیل بزنس کونسل (PRBC) نے برآمدکنندگان کی اضافی جانچ پڑتال کے معاملے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم کو خط ارسال کر دیا ہے، جس کی کاپیاں وزیر خزانہ، چیئرمین ایف بی آر اور دیگر اعلیٰ حکام کو بھی بھجوا دی گئی ہیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر کی نئی ہدایات کے باعث برآمدی شعبے میں بے چینی بڑھ رہی ہے اور ٹیکس نظام میں حالیہ تبدیلیوں کے بعد ایکسپورٹرز کی اضافی اسکروٹنی کاروباری اعتماد کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔ ریٹیل بزنس کونسل کے مطابق مہنگی بجلی، بلند شرح سود اور دیگر معاشی دباؤ کے بعد سخت نگرانی کے اقدامات برآمدات کے لیے نقصان دہ ثابت ہو رہے ہیں۔

خط میں نشاندہی کی گئی ہے کہ موجودہ پالیسیوں کے باعث برآمدی سرگرمیاں تجارتی طور پر ناقابلِ عمل بنتی جا رہی ہیں اور اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو کئی برآمدکنندگان کاروبار بند کرنے پر مجبور ہو سکتے ہیں۔ کونسل نے خبردار کیا کہ برآمدی شعبے میں غیر یقینی صورتحال نہ صرف ریونیو اہداف بلکہ مجموعی معاشی استحکام کو بھی متاثر کر سکتی ہے۔

پاکستان ریٹیل بزنس کونسل نے مطالبہ کیا ہے کہ برآمدکنندگان کو ہراساں کرنے کے بجائے سہولت فراہم کی جائے اور سخت اقدامات کے بجائے ایسا معاون ماحول تشکیل دیا جائے جو برآمدات کے فروغ میں مددگار ہو۔ خط میں وزیراعظم سے فوری مداخلت اور واضح پالیسی گائیڈ لائنز جاری کرنے کی اپیل کی گئی ہے تاکہ ریاست اور کاروباری طبقے کے درمیان غیر ضروری محاذ آرائی سے بچا جا سکے۔

کونسل نے زور دیا کہ شفافیت، شراکت داری اور اعتماد پر مبنی پالیسی ہی ملک میں برآمدات کے پائیدار فروغ کی ضامن ہو سکتی ہے۔