LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کا نفاذ مسترد، 11 اکتوبر کو سیاہ دن کے طور پر منایا جائے گا: متحدہ اپوزیشن کا اعلامیہ ایران کے کہنے پر سرگرم حوثی تیل کی قیمتیں بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں: ٹرمپ کا دعویٰ بہاولپور سے ن لیگ کے نومنتخب رکن قومی اسمبلی منیر اقبال چنڑ نے حلف اٹھا لیا خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی اسحاق ڈار کی یورپی یونین کے کمشنر برائے داخلہ و ہجرت سے ملاقات، تعاون بڑھانے پر اتفاق ٹرمپ کی نئی پریس سیکریٹری کیٹی زکریا آج پہلی بار وائٹ ہاؤس میں بریفنگ دیں گی فیصل واوڈا کے بیانات کو زیادہ سنجیدگی سے نہیں لینا چاہیے: رانا ثنا اللہ ایم کیو ایم کی وزیراعظم سے ملاقات، خیبرپختونخوا سے متعلق حکومتی فیصلوں کی حمایت کا اعلان صنعا میں ممکنہ کارروائی کی تیاری، شہریوں کو مخصوص علاقے خالی کرنے کی ہدایت کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی شرکت وزیراعظم کا پاکستانی ہنر مندوں کیلئے یورپ میں قانونی روزگار بڑھانے پر زور جرمن چانسلر کا سعوی ولی عہد سے رابطہ، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر تبادلہ خیال پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ ایران سفارتکاری کیلئے تیار، امریکی جواب کا جائزہ آخری مرحلے میں ہے، کاظم غریب آبادی

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان، شاداب خان کی واپسی

Web Desk

28 December 2025

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سری لنکا کے خلاف آئندہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق سلمان علی آغا سری لنکا میں پاکستانی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

اسکواڈ میں وکٹ کیپر بلے باز خواجہ محمد نافع کو پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ شاداب خان کی کندھے کی سرجری کے بعد قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔

پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ میں سلمان علی آغا، عبدالصمد، ابرار احمد، فہیم اشرف، فخر زمان، خواجہ محمد نافع، محمد نواز، محمد سلمان مرزا، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، شاداب خان، عثمان خان اور عثمان طارق شامل ہیں۔

پی سی بی کے مطابق قومی ٹیم 4 اور 5 جنوری 2026 کو مرحلہ وار سری لنکا روانہ ہوگی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے، جو 7، 9 اور 11 جنوری کو دمبولا میں منعقد ہوں گے۔ یہ سیریز آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ممکنہ اسکواڈ کے انتخاب میں اہم کردار ادا کرے گی۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیریز کے لیے ٹیم مینجمنٹ کا بھی اعلان کر دیا ہے۔ نوید اکرم چیمہ ٹیم منیجر ہوں گے، مائیک ہیسن وائٹ بال کے ہیڈ کوچ، ایشلے نوفکی باؤلنگ کوچ، محمد حنیف ملک بیٹنگ کوچ اور شین مکڈرموٹ فیلڈنگ کوچ کے فرائض انجام دیں گے۔

اس کے علاوہ کلف ڈیکن فزیوتھراپسٹ، گرانٹ لوڈن اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ، طلحہ اعجاز ٹیم اینالسٹ اور سید نعیم احمد میڈیا منیجر ہوں گے، جبکہ کرنل عثمان انوری سکیورٹی منیجر، ڈاکٹر واجد علی رفائی ٹیم ڈاکٹر اور محمد احسان مسیور ہوں گے۔