LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
فیلڈ مارشل عاصم منیر کل تہران کا دورہ کریں گے: ایرانی وزارت خارجہ ایس آئی ایف سی کی ریگولیٹری اصلاحات، کاروباری آسانیوں کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر میں بارشوں سے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کل سے 28 اگست تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے ایران مزاحمت اور استقامت کے باعث دنیا کو حیران کرنے والی طاقت بن کر ابھرا: پزشکیان جماعت اسلامی کا 12 ربیع الاول کے بعد ملک گیر ہڑتال کا اعلان مہنگی منگوائی گئی چینی سستی برآمدکرنےکی اجازت، قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان چین کے بغیر امریکا کیلئے ایران کو معاشی طور پر تنہا کرنا ممکن نہیں: نیویارک ٹائمز بھارت کے قریب مال بردار بحری جہاز ڈوب گیا، 24 افراد لاپتا سویڈن: سکول میں تلوار بردار نوجوان کا حملہ، 17 سالہ طالبہ ہلاک اور تین زخمی بیلجیئم میں گاڑیاں بیچنے والا نوجوان ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد شہزادہ قرار افغانستان میں طالبان رجیم کی غیرقانونی پابندیاں، خواتین خودکشی پر مجبور ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا ایران کیخلاف معاشی جنگ سے امریکا کو کوئی کامیابی نہیں ملے گی، سابق امریکی وزیر دفاع

سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ، نرخ بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

Web Desk

27 December 2025

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں مزید 23 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد قیمت 4 ہزار 533 ڈالر کی نئی بلند سطح پر جا پہنچی۔

عالمی مارکیٹ میں اضافے کے اثرات مقامی سطح پر بھی دیکھنے میں آئے، جہاں ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار 300 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 75 ہزار 662 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔

اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 1 ہزار 972 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 07 ہزار 803 روپے کی بلند ترین سطح پر آ گئی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے، جہاں فی تولہ چاندی 462 روپے مہنگی ہو کر 8 ہزار 407 روپے کی نئی بلند سطح پر پہنچ گئی۔