LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
فیلڈ مارشل عاصم منیر کل تہران کا دورہ کریں گے: ایرانی وزارت خارجہ ایس آئی ایف سی کی ریگولیٹری اصلاحات، کاروباری آسانیوں کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر میں بارشوں سے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کل سے 28 اگست تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے ایران مزاحمت اور استقامت کے باعث دنیا کو حیران کرنے والی طاقت بن کر ابھرا: پزشکیان جماعت اسلامی کا 12 ربیع الاول کے بعد ملک گیر ہڑتال کا اعلان مہنگی منگوائی گئی چینی سستی برآمدکرنےکی اجازت، قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان چین کے بغیر امریکا کیلئے ایران کو معاشی طور پر تنہا کرنا ممکن نہیں: نیویارک ٹائمز بھارت کے قریب مال بردار بحری جہاز ڈوب گیا، 24 افراد لاپتا سویڈن: سکول میں تلوار بردار نوجوان کا حملہ، 17 سالہ طالبہ ہلاک اور تین زخمی بیلجیئم میں گاڑیاں بیچنے والا نوجوان ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد شہزادہ قرار افغانستان میں طالبان رجیم کی غیرقانونی پابندیاں، خواتین خودکشی پر مجبور ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا ایران کیخلاف معاشی جنگ سے امریکا کو کوئی کامیابی نہیں ملے گی، سابق امریکی وزیر دفاع

عالمی و مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ

Web Desk

26 December 2025

پاکستانی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد عالمی اور مقامی دونوں مارکیٹوں میں سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا اور یہ پہلی بار 4 لاکھ 73 ہزار 362 روپے فی تولہ کی تاریخی سطح تک جا پہنچی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے بڑھ کر پہلی بار 4 لاکھ 05 ہزار 831 روپے تک پہنچ گئی۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا، 24 قیراط فی تولہ چاندی 240 روپے مہنگی ہو کر پہلی بار 7 ہزار 945 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 5 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد عالمی قیمت پہلی بار 4 ہزار 510 ڈالر فی اونس کی نئی بلند سطح پر پہنچ گئی۔