خوشبوؤں کی شاعرہ پروین شاکر کو مداحوں سے بچھڑے 31 برس بیت گئے
Web Desk
26 December 2025
اردو ادب کی ممتاز شاعرہ پروین شاکر کو مداحوں سے بچھڑے 31 برس گزر گئے، مگر وہ اپنی شاعری کے ذریعے آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔ محبت، خوشبو، پھول، ہوا اور تتلی جیسے خوبصورت استعارے ان کے اشعار کی پہچان ہیں۔
پروین شاکر 4 نومبر 1952ء کو کراچی کے ایک ادبی گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے نوعمری میں ہی ادبی سفر کا آغاز کیا۔ ابتدا میں نثر نگاری بھی کی، مگر شاعری نے انہیں اصل شناخت دی، جہاں غزل اور نظم دونوں میں ان کا منفرد انداز نمایاں رہا۔
ان کا پہلا مجموعۂ کلام “خوشبو” 1976ء میں شائع ہوا جس نے ادبی حلقوں میں تہلکہ مچا دیا اور انہیں “خوشبوؤں کی شاعرہ” کا خطاب ملا۔ ان کی دیگر معروف تصانیف میں صد برگ، خودکلامی، انکار، ماہِ تمام، کفِ آئینہ اور گوشۂ چشم شامل ہیں۔
اردو ادب میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں پروین شاکر کو آدم جی ادبی ایوارڈ اور 1990ء میں صدارتی تمغہ برائے حسنِ کارکردگی سے نوازا گیا۔
پروین شاکر 26 دسمبر 1994ء کو اسلام آباد میں ایک کار حادثے میں 42 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں، مگر ان کی شاعری آج بھی قارئین کو اپنی خوشبو سے مسحور کیے ہوئے ہے۔
متعلقہ عنوانات
فریال گوہر کا تشدد سے حمل ضائع ہونے کا الزام؛ جمال شاہ کا ردعمل سامنے آگیا
2 September 2026
معروف اداکارہ نے بھارتی فلم انڈسٹری کا سیاہ چہرہ بے نقاب کردیا
2 September 2026
معروف شاعر احمد راہی کو ہم سے بچھڑے 24 برس بیت گئے
2 September 2026
شعیب ملک کا چوتھی شادی کی افواہوں پر دلچسپ ردعمل
2 September 2026
میں جنات کا بادشاہ ہوں، ایک جن 12 برس سے میرے ساتھ ہے: محسن گیلانی
2 September 2026
رابعہ بٹ اور سونم باجوہ کی دلچسپ نوک جھونک
1 September 2026
معروف امریکی گلوکار لیونل رچی کنسرٹ کے بعد اسپتال منتقل
1 September 2026
مائیکل جیکسن کا بڑا بیٹا کئی ماہ کی خاموشی کے بعد اچانک منظرِ عام پر، مداح حیران
1 September 2026