میں جنات کا بادشاہ ہوں، ایک جن 12 برس سے میرے ساتھ ہے: محسن گیلانی
Web Desk
2 September 2026
ملتان: پاکستان ٹیلی ویژن اور ریڈیو کے معروف سینئر اداکار و پروڈیوسر سید محسن گیلانی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ کے دوران جنات اور روحانی تجربات کے حوالے سے اپنے غیر معمولی خیالات کا اظہار کیا ہے۔
ایک نجی پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ملتان سے تعلق رکھنے والے محسن گیلانی نے دعویٰ کیا کہ وہ جنات سے متعلق گہرا تجربہ رکھتے ہیں اور ان کے بقول گزشتہ 12 برسوں سے ایک جن ‘نجیب’ ان کے ساتھ موجود ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے آباؤ اجداد بھی اس حوالے سے علم رکھتے تھے اور یہ سلسلہ نسل در نسل منتقل ہوتا ہے۔ اداکار کا کہنا تھا کہ جنات کے بارے میں معاشرے میں مختلف غلط فہمیاں اور کہانیاں پبلک میں عام ہیں، حالانکہ وہ بھی مخلوق ہیں اور انسان ان سے افضلیت اور برتری رکھتا ہے۔
گفتگو کے دوران انہوں نے اداکار احسن خان کا حوالہ دیتے ہوئے ملتان کے تاریخی مزار حضرت بہاء الدین زکریا کے ایک واقعے کا ذکر بھی کیا۔ اس کے ساتھ ہی سید محسن گیلانی نے دینی و روحانی پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے سورۃ الرحمٰن اور سورۃ الفاتحہ کو عظیم نعمتیں قرار دیا۔ انہوں نے بیماریوں اور ذہنی آسودگی کے لیے سورۃ الرحمٰن کو ترجمے کے ساتھ سننے اور پڑھنے کی تلقین کی، اور بتایا کہ متعدد افراد نے قرآنی آیات کی تلاوت سے شفا حاصل کی ہے۔
متعلقہ عنوانات
کپل شرما ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کے پانچویں سیزن کے ساتھ واپس آگئے
26 September 2026
امیتابھ بچن کی شاہ رخ خان کی مشکلات کا سامنا کرنے، آگے بڑھنے کی تعریف
26 September 2026
دانش تیمور کی جذباتی منظر میں اداکاری پر مداحوں کا طنز، ویڈیو وائرل
26 September 2026
ربیقہ خان کی پری برتھ ڈے پارٹی، اب کتنے سال کی ہو گئیں؟
25 September 2026
دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار
25 September 2026
نیویارک: اسرائیل کیخلاف مظاہرے پر امریکی اداکارہ گرفتار
25 September 2026
سینئر اداکار راشد محمود کی بیروزگاری کی ویڈیو پر عظمیٰ بخاری نے ملاقات کیلئے بلالیا
24 September 2026
بالی وڈ کے سینئر اداکار مشتاق خان انتقال کرگئے
24 September 2026