معروف اداکارہ نے بھارتی فلم انڈسٹری کا سیاہ چہرہ بے نقاب کردیا
Web Desk
2 September 2026
معروف بنگالی و بالی ووڈ اداکارہ رت بھری چکرورتی نے ایک انٹرویو کے دوران فلمی صنعت کی خوبصورتی کے معیار اور وزن بڑھنے کے باعث درپیش مشکلات پر کھل کر گفتگو کی ہے۔ اداکارہ کے مطابق سرجریز اور ایک فلمی کردار کی ضرورت کے تحت 15 کلو وزن بڑھانے پر انہیں سوشل میڈیا کی تنقید اور متعدد فلموں سے محرومی کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ماضی میں خود کو دبلا رکھنے کے لیے وہ شوٹنگ سے قبل پانی تک پینا چھوڑ دیتی تھیں اور 10 دن تک کاربوہائیڈریٹس سے پرہیز کرتی تھیں۔ تاہم، 2024 میں گھر خریدنے کے بعد سانس پھولنے کے واقعے نے ان کی سوچ بدل دی، جس کے بعد انہوں نے ماہرِ غذائیت کی مدد سے صحت مند طرزِ زندگی اپنایا۔ واضح رہے کہ ‘پری’ اور ‘فٹافٹی’ جیسے کامیاب پروجیکٹس کرنے والی اداکارہ اداکاری کے ساتھ پروڈکشن اور رائٹنگ میں بھی فعال ہیں۔
متعلقہ عنوانات
کپل شرما ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کے پانچویں سیزن کے ساتھ واپس آگئے
26 September 2026
امیتابھ بچن کی شاہ رخ خان کی مشکلات کا سامنا کرنے، آگے بڑھنے کی تعریف
26 September 2026
دانش تیمور کی جذباتی منظر میں اداکاری پر مداحوں کا طنز، ویڈیو وائرل
26 September 2026
ربیقہ خان کی پری برتھ ڈے پارٹی، اب کتنے سال کی ہو گئیں؟
25 September 2026
دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار
25 September 2026
نیویارک: اسرائیل کیخلاف مظاہرے پر امریکی اداکارہ گرفتار
25 September 2026
سینئر اداکار راشد محمود کی بیروزگاری کی ویڈیو پر عظمیٰ بخاری نے ملاقات کیلئے بلالیا
24 September 2026
بالی وڈ کے سینئر اداکار مشتاق خان انتقال کرگئے
24 September 2026