صومالی تنظیم الشباب اور یمنی حوثیوں کے درمیان فوجی تعاون بڑھانے کی اطلاعات
Web Desk
3 September 2026
امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق القاعدہ سے وابستہ صومالیہ کی شدت پسند تنظیم ‘الشباب’ اور یمن کے حوثی باغیوں کے درمیان روز بروز بڑھتا عسکری و اسلحہ جاتی تعاون امریکہ کے لیے ایک نیا سکیورٹی چیلنج بن کر سامنے آ رہا ہے۔ وال سٹریٹ جرنل کے مطابق اگرچہ دونوں گروہوں کے درمیان نظریاتی اختلافات رہے ہیں، لیکن امریکہ اور اسرائیل سے مشترکہ دشمنی نے انہیں قریب کر دیا ہے۔ حوثی باغی الشباب کو جدید ہتھیار اور ڈرون ٹیکنالوجی فراہم کر رہے ہیں جبکہ بدلے میں الشباب کے ذریعے خلیج عدن تک رسائی سے حوثیوں کو اہم بحری راستے پر اثر و رسوخ بڑھانے کا موقع مل رہا ہے۔ 2023 سے جاری اس اتحاد کے باعث بحیرہ احمر، خلیج عدن اور عالمی تیل کی ترسیلی راہداریوں پر حملوں کے خطرات مزید شدت اختیار کر گئے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
مشہور گیم سٹک رن کے بانی مینوئل اوٹو نے لائیو سٹریم کے دوران خودکشی کر لی
23 October 2026
پنجاب میں 20 کلو آٹے کا تھیلا بند، سمگلنگ روکنے کیلئے کڑی نگرانی کا حکم
23 October 2026
سعودی عرب پر حوثیوں کا بیلسٹک میزائل حملہ ناکام، دفاعی نظام نے فضا میں تباہ کر دیا
23 October 2026
پاکستان اور کینیڈا کے طبی اداروں میں تعاون کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
23 October 2026
طبی معائنے کے بعد نواز شریف وطن واپس، جاتی امراء روانگی
23 October 2026
چین میں زلزلے سے سینکڑوں مکان منہدم، 16 افراد ہلاک، پاکستان کی مدد کی پیشکش
23 October 2026
شوہر نے فٹبال میچ دیکھنے کی خاطر بیوی کو کرسی سے باندھ دیا
23 October 2026
بلوچستان کے شہر دالبندین اور ملحقہ علاقوں میں 5.1 شدت کا زلزلہ
23 October 2026