سعودی عرب کی آبنائے ہرمز میں سعودی آئل ٹینکر پر ایرانی حملے کی مذمت
Web Desk
3 September 2026
سعودی عرب نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے اپنے پرچم بردار آئل ٹینکر پر ایران کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، جس کے نتیجے میں عملے کے 2 فلپائنی ارکان ہلاک ہو گئے۔ سعودی وزارتِ خارجہ نے واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اردن، بحرین اور کویت کو نشانہ بنانے والی ایرانی کارروائیوں کی بھی مذمت کی اور ان ممالک کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا۔ ریاض نے واضح کیا کہ وہ ان برادر ممالک کی سلامتی اور خودمختاری کے دفاع کے لیے اٹھائے جانے والے تمام اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔ بیان میں عالمی توانائی کی فراہمی، بین الاقوامی بحری آمدورفت کے تحفظ اور اقوامِ متحدہ کے منشور کے تحت ریاستوں کی خودمختاری کے احترام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے خطے میں فوری طور پر کشیدگی روکنے کا مطالبہ کیا گیا۔
متعلقہ عنوانات
نیویارک سٹی میں پرائمری اور مڈل اسکول کے طلبہ کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) کے استعمال پر پابندی کا فیصلہ
3 September 2026
سیکورٹی خدشات کے باعث ضلع ٹانک میں کرفیو نافذ
3 September 2026
امریکی ریاست منی سوٹا میں فائرنگ، 2 افراد ہلاک، حملہ آور بھی ہلاک
3 September 2026
برنی سینڈرز کی ٹرمپ پر کڑی تنقید، ایران جنگ ختم کرنے کا مطالبہ
3 September 2026
شادی کی تقریب میں حملہ: ایرانی ہلال احمر سوسائٹی کا تحقیقات کیلئے عالمی عدالت سے رجوع
3 September 2026
روس خفیہ طور پر ایران کو جدید سپر سونک کروز میزائل تیار کرنے میں مدد دے رہا: برطانوی میڈیا
3 September 2026
جرمنی میں ڈرون حملے کی کوشش، یورپی یونین کا روس پر دباؤ بڑھانے کا اعلان
3 September 2026
ایران نے شادی کی تقریب پر حملے کو واشنگٹن کی اخلاقی گراوٹ کی ایک اور مثال قرار دیدیا
3 September 2026