جغرافیائی، سیاسی کشیدگی: 86 ٹن سونا امریکا اور کینیڈا سے برطانیہ منتقل
Web Desk
3 September 2026
نیدرلینڈز کے مرکزی بینک نے بڑھتی ہوئی جغرافیائی و سیاسی کشیدگی کے پیشِ نظر اپنے ذخائر میں سے 86 ٹن سونا امریکہ اور کینیڈا سے نکال کر برطانیہ منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ڈچ سینٹرل بینک کا کہنا ہے کہ نیویارک اور اوٹاوا کے مقابلے میں لندن میں موجود سونے کے ذخائر کی تجارت زیادہ آسانی سے ممکن ہے۔ اس منتقلی کے بعد امریکہ اور کینیڈا میں نیدرلینڈز کے سونے کا تناسب کم ہو کر 18.5، 18.5 فیصد رہ گیا ہے جبکہ لندن میں اس کا حصہ بڑھ کر 32.1 فیصد ہو گیا ہے؛ باقی 30.8 فیصد سونا نیدرلینڈز میں ہی محفوظ ہے۔ بینک حکام کے مطابق 72.2 ارب یورو مالیت کے 612.4 ٹن کل ذخائر کی یہ منتقلی جزوی طور پر خرید و فروخت کے ذریعے عمل میں لائی گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
اسرائیلی انتخابات: ابتدائی نتائج میں نیتن یاہو اتحاد کی برتری، اکثریت سے دور
28 October 2026
شہباز شریف نے مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا
28 October 2026
حکومت اور پیپلز پارٹی مذاکرات کا دوسرا دور ختم، بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق
28 October 2026
سعودی سفیر کی خواجہ آصف سے ملاقات، دفاعی تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
28 October 2026
سہیل آفریدی سمیت دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری کا حکم نامہ جاری
28 October 2026
برآمدات میں اضافے کیلئے جی ایس پی پلس فریم ورک سے بھرپور استفادہ کیا جائے: اسحاق ڈار
28 October 2026
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے 6 رفقاء کی فہرست جیل حکام کو جمع
28 October 2026
روہڑی کے قریب ایل پی جی باؤزر دھماکے میں 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی
28 October 2026