ایران نے شادی کی تقریب پر حملے کو واشنگٹن کی اخلاقی گراوٹ کی ایک اور مثال قرار دیدیا
Web Desk
3 September 2026
ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے صوبہ ہرمزگان کے شہر کوہستک (سیرک) میں ایک رہائشی عمارت میں جاری شادی کی تقریب پر امریکی حملے کو واشنگٹن کی اخلاقی گراوٹ کی واضح مثال قرار دیا ہے۔ ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ اس حملے نے ایران کے خلاف امریکی غیر قانونی جنگی اقدامات کی اصل حقیقت دنیا کے سامنے عیاں کر دی ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق اس بمباری کے نتیجے میں 5 افراد شہید اور 65 زخمی ہوئے۔ اسماعیل بقائی نے امریکی اقدامات کے دفاع کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) سے تیار کردہ ویڈیوز کے استعمال کی بھی شدید مذمت کی اور کہا کہ اصل حقیقت امریکی فورسز کے ہاتھوں ہونے والا جانی نقصان اور جنگی جرائم ہیں۔
متعلقہ عنوانات
نیویارک سٹی میں پرائمری اور مڈل اسکول کے طلبہ کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) کے استعمال پر پابندی کا فیصلہ
3 September 2026
سیکورٹی خدشات کے باعث ضلع ٹانک میں کرفیو نافذ
3 September 2026
امریکی ریاست منی سوٹا میں فائرنگ، 2 افراد ہلاک، حملہ آور بھی ہلاک
3 September 2026
برنی سینڈرز کی ٹرمپ پر کڑی تنقید، ایران جنگ ختم کرنے کا مطالبہ
3 September 2026
سعودی عرب کی آبنائے ہرمز میں سعودی آئل ٹینکر پر ایرانی حملے کی مذمت
3 September 2026
شادی کی تقریب میں حملہ: ایرانی ہلال احمر سوسائٹی کا تحقیقات کیلئے عالمی عدالت سے رجوع
3 September 2026
روس خفیہ طور پر ایران کو جدید سپر سونک کروز میزائل تیار کرنے میں مدد دے رہا: برطانوی میڈیا
3 September 2026
جرمنی میں ڈرون حملے کی کوشش، یورپی یونین کا روس پر دباؤ بڑھانے کا اعلان
3 September 2026