شادی کی تقریب میں حملہ: ایرانی ہلال احمر سوسائٹی کا تحقیقات کیلئے عالمی عدالت سے رجوع
Web Desk
3 September 2026
ایران کی ہلالِ احمر سوسائٹی نے جنوبی صوبے ہرمزگان میں شادی کی تقریب پر امریکی میزائل حملے کی آزادانہ تحقیقات کے لیے عالمی فوجداری عدالت (ICC) سے باضابطہ رجوع کر لیا ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق سیرک کاؤنٹی کے شہر کوہستک میں ایک رہائشی عمارت پر امریکی حملے اور شیلنگ کی زد میں آنے سے بچے سمیت کم از کم 5 افراد شہید اور 65 زخمی ہوئے۔ ایرانی ہلالِ احمر نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اگر تحقیقات میں یہ ثابت ہو جاتا ہے کہ موقع پر کوئی عسکری ہدف موجود نہیں تھا اور نشانہ بننے والے تمام افراد عام شہری تھے، تو یہ کارروائی بین الاقوامی قانون کے تحت جنگی جرم شمار کی جائے گی۔ ایران نے عالمی عدالت سے واقعے کے تمام شواہد محفوظ کرنے اور غیر جانب دارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
نیویارک سٹی میں پرائمری اور مڈل اسکول کے طلبہ کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) کے استعمال پر پابندی کا فیصلہ
3 September 2026
سیکورٹی خدشات کے باعث ضلع ٹانک میں کرفیو نافذ
3 September 2026
امریکی ریاست منی سوٹا میں فائرنگ، 2 افراد ہلاک، حملہ آور بھی ہلاک
3 September 2026
برنی سینڈرز کی ٹرمپ پر کڑی تنقید، ایران جنگ ختم کرنے کا مطالبہ
3 September 2026
سعودی عرب کی آبنائے ہرمز میں سعودی آئل ٹینکر پر ایرانی حملے کی مذمت
3 September 2026
روس خفیہ طور پر ایران کو جدید سپر سونک کروز میزائل تیار کرنے میں مدد دے رہا: برطانوی میڈیا
3 September 2026
جرمنی میں ڈرون حملے کی کوشش، یورپی یونین کا روس پر دباؤ بڑھانے کا اعلان
3 September 2026
ایران نے شادی کی تقریب پر حملے کو واشنگٹن کی اخلاقی گراوٹ کی ایک اور مثال قرار دیدیا
3 September 2026