LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
خیبرپختونخوا کے وسائل پر صوبے کا حق، بقایاجات کیلئے عدالت جائینگے: سہیل آفریدی پٹرول ایک روپے 8 پیسے، ڈیزل 51 پیسے فی لٹر مہنگا بانی پی ٹی آئی کو جیل میں تمام سہولیات دی جا رہی ہیں: عقیل ملک امریکا کا ایران میں پاسداران انقلاب کے ٹھکانوں پر حملہ، قشم اور آبنائے ہرمز میں دھماکے پنجاب اسمبلی میں سندھ طاس معاہدہ، ماحولیاتی آلودگی سمیت متعدد قراردادیں منظور چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کراچی پہنچ گئے آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول، امریکا جہازوں کو غلط ضمانتیں دے رہا ہے: ایران این ڈی ایم اے کا گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں ممکنہ سیلاب کا الرٹ پنجاب اسمبلی میں کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پابندی کی قرارداد منظور 27 ستمبر کو پی ٹی آئی اسلام آباد حقوق کے حصول کیلئے آ رہی ہے: بیرسٹر گوہر موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پیشگی اقدامات ناگزیر ہیں: مصدق ملک غزہ میں اسرائیلی فورسز کی بمباری اور فائرنگ، 3 بچوں سمیت 4 فلسطینی شہید ولادی ووستوک میں 11واں ایسٹرن اکنامک فورم شروع، 80 ممالک کے نمائندوں کی شرکت شنگھائی تعاون تنظیم ابھرتی ہوئی کثیر قطبی دنیا کا آزاد اور بااثر مرکز بن چکی ہے، صدر پوتن بشکیک میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں

مائیکل جیکسن کا بڑا بیٹا کئی ماہ کی خاموشی کے بعد اچانک منظرِ عام پر، مداح حیران

Web Desk

1 September 2026

لاس ویگاس: آنجہانی پاپ اسٹار مائیکل جیکسن کے بڑے بیٹے پرنس جیکسن نے کئی ماہ بعد پہلی بار کسی عام اور نمایاں تقریب میں شرکت کرتے ہوئے اپنے والد کی زندگی پر مبنی بائیوپک فلم ’مائیکل‘ پر اہم گفتگو کی ہے۔

29 اگست کو لاس ویگاس کے معروف ‘منڈالے بے ریزورٹ اینڈ کیسینو’ میں مائیکل جیکسن کی 68ویں سالگرہ کی مناسبت سے ’مائیکل جیکسن وَن‘ شو کا خصوصی انعقاد کیا گیا، جس میں 29 سالہ پرنس جیکسن نے اچانک شرکت کر کے مداحوں کو حیران کر دیا۔ رواں برس اپریل میں ریلیز ہونے والی فلم ’مائیکل‘ کے بعد یہ ان کی پہلی نمایاں عوامی پیشی تھی۔ واضح رہے کہ پرنس خود بھی اس بائیوپک فلم کے پروڈیوسرز میں شامل ہیں۔

تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے پرنس جیکسن نے کہا کہ اپنے والد کی زندگی اور ان فن پر بننے والی فلم کا دنیا بھر کے لوگوں پر اثر دیکھنا ان کے لیے ایک غیر معمولی اور انتہائی جذباتی تجربہ رہا ہے۔ انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نئی نسل کو اپنے والد کی موسیقی، انداز اور پیغام سے روشناس ہوتے دیکھ کر انہیں فخر محسوس ہوتا ہے اور انہیں امید ہے کہ اس فلم سے دنیا پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ یاد رہے کہ مائیکل جیکسن کا انتقال 2009 میں ہوا تھا، اس وقت پرنس جیکسن کی عمر محض 12 برس تھی۔