امریکی حملوں میں 19 افراد شہید، 108 زخمی ہوئے: ایرانی وزیر صحت کی تصدیق
Web Desk
3 September 2026
ایران کے وزیر صحت محمد رضا ظفر قندی نے بتایا ہے کہ پیر اور منگل کی درمیانی شب مختلف ایرانی صوبوں میں ہونے والے امریکی حملوں کے نتیجے میں 19 افراد شہید اور 108 زخمی ہو گئے ہیں۔ ان حملوں کو 40 روزہ جنگ کے بعد امریکہ کے شدید ترین حملوں میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے، جس میں ایک شادی کی تقریب کو بھی نشانہ بنایا گیا جہاں خاتون اور بچے سمیت 5 افراد شہید اور 65 زخمی ہوئے۔ طبی حکام کے مطابق سیرک کے پہاڑی علاقے اور صوبہ خوزستان کے شہروں اہواز اور آغا جاری میں مختلف مقامات پر حملوں سے جانی نقصان ہوا، جبکہ پاسدارانِ انقلاب (IRGC) نے تصدیق کی ہے کہ صوبہ کرمانشاہ میں ایرو اسپیس فورس کے 4 اور لاوان جزیرے پر بسیج فورسز کے 3 اہلکار بھی شہید ہوئے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
نیویارک سٹی میں پرائمری اور مڈل اسکول کے طلبہ کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) کے استعمال پر پابندی کا فیصلہ
3 September 2026
سیکورٹی خدشات کے باعث ضلع ٹانک میں کرفیو نافذ
3 September 2026
امریکی ریاست منی سوٹا میں فائرنگ، 2 افراد ہلاک، حملہ آور بھی ہلاک
3 September 2026
برنی سینڈرز کی ٹرمپ پر کڑی تنقید، ایران جنگ ختم کرنے کا مطالبہ
3 September 2026
سعودی عرب کی آبنائے ہرمز میں سعودی آئل ٹینکر پر ایرانی حملے کی مذمت
3 September 2026
شادی کی تقریب میں حملہ: ایرانی ہلال احمر سوسائٹی کا تحقیقات کیلئے عالمی عدالت سے رجوع
3 September 2026
روس خفیہ طور پر ایران کو جدید سپر سونک کروز میزائل تیار کرنے میں مدد دے رہا: برطانوی میڈیا
3 September 2026
جرمنی میں ڈرون حملے کی کوشش، یورپی یونین کا روس پر دباؤ بڑھانے کا اعلان
3 September 2026