LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
’’منجمد خارجہ پالیسی، منجمد معیشت کو جنم دیتی ہے‘‘، ایرانی سپیکر کا امریکی پالیسی پر طنزیہ وار صدر مملکت سے سعودی سفیر کی الوداعی ملاقات، عوامی محبت و تعاون پر اظہار تشکر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر امیدواروں کی دستبرداری مکمل، کل پولنگ ہوگی حکمران آئین پر عمل نہیں کرتے تو ان کی کوتاہی ہے: مولانا فضل الرحمان شام کے وزیر خارجہ کا پاکستان کا تاریخی دورہ، دوطرفہ تعلقات میں نئے باب کا آغاز جماعت اسلامی کسی گرینڈ اپوزیشن اتحاد کا حصہ بننے نہیں جا رہی: حافظ نعیم الرحمان جنگ سے خطے میں نئی جغرافیائی سیاسی بیداری پیدا ہوئی: ترجمان ایرانی فوج ٹرمپ کی دھمکی پرانی فلم، ہم کئی بار دیکھ چکے ہیں: عباس عراقچی شہباز-نواز شریف ملاقات: بانی پی ٹی آئی کی پمز منتقلی اور سیاسی و قانونی حکمتِ عملی پر مشاورت میر رضا کیس، سندھ کابینہ کا جوڈیشل انکوائری کروانے کا فیصلہ رانا تنویر کی اپوزیشن کو مذاکرات کی پیشکش، پی ٹی آئی کو جمہوری طریقہ اپنانے کا مشورہ اے سی سی اجلاس میں پاکستان کو بھارت کیخلاف اہم کامیابی مل گئی فیلڈ مارشل عاصم منیر کل تہران کا دورہ کریں گے: ایرانی وزارت خارجہ ایس آئی ایف سی کی ریگولیٹری اصلاحات، کاروباری آسانیوں کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

سونے کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

Web Desk

22 December 2025

فی تولہ سونا 6 ہزار 200 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 62 ہزار 362 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 5 ہزار 315 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 96 ہزار 400 روپے ہو گئی، جو اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔

عالمی گولڈ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں فی اونس سونا 62 ڈالر اضافے کے ساتھ 4 ہزار 400 ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔

ادھر چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے، جو 218 روپے بڑھ کر 7 ہزار 205 روپے فی تولہ ہو گئی۔

ماہرین کے مطابق سونے کی قیمتوں میں اس نمایاں اضافے کی بڑی وجوہات امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں حالیہ کمی کے بعد مزید کمی کی توقعات، محفوظ سرمایہ کاری کی بڑھتی ہوئی طلب اور امریکی ڈالر کی کمزوری ہیں۔

رپورٹس کے مطابق رواں سال سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر 67 فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے۔ عالمی سیاسی و تجارتی کشیدگیاں، مرکزی بینکوں کی جانب سے سونے کی بھرپور خریداری اور آئندہ برس شرح سود میں مزید کمی کی امید بھی قیمتوں میں اضافے کا باعث بن رہی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کی کمزور پوزیشن کے باعث غیر ملکی خریداروں کے لیے سونا نسبتاً سستا ہو گیا ہے، جس سے اس کی مانگ میں مزید اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ سرمایہ کار 2026 میں امریکی شرح سود میں دو مرتبہ کمی کی توقع کر رہے ہیں۔