شارجہ کتاب میلہ 2026، پاکستانی شیف عالمی پکوان، ثقافتی سرگرمیوں میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی
Web Desk
4 November 2026
متحدہ عرب امارات کے ثقافتی مرکز شارجہ میں منعقد ہونے والے 45ویں شارجہ بین الاقوامی کتاب میلے (4 سے 15 نومبر) میں علم و ادب کے ساتھ ساتھ پاکستانی کھانوں کی روایتی ثقافت بھی زائرین کی توجہ کا مرکز بنے گی۔ میلے کے پروگرام میں پاکستانی نژاد بین الاقوامی شیف کوثر راجہ کوکری کارنر کا حصہ ہوں گی، جہاں وہ عالمی شیفس کے ہمراہ پاکستان کے روایتی پکوان، کھانوں کی تیاری کے طریقے اور ثقافتی ذائقوں کو عالمی سطح پر پیش کریں گی۔ اماراتی خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق اس 12 روزہ میلے میں 126 ممالک کے 3,212 سے زائد ناشرین 17 لاکھ کتابوں کے ساتھ شریک ہیں جبکہ 1,500 سے زائد ثقافتی و تخلیقی سرگرمیاں کاوشوں کا حصہ ہیں۔ اس بین الاقوامی پلیٹ فارم پر شیف کوثر راجہ کی شمولیت کو دیارِ غیر میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لیے اپنی ثقافتی شناخت اور روایتی ذائقوں کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنے کا ایک اہم اور فخر بخش موقع قرار دیا جا رہا ہے
متعلقہ عنوانات
شارجہ میں کتابوں کا عالمی میلہ آج سے شروع، 126 ممالک سے 17 لاکھ کتابیں توجہ کا مرکز
4 November 2026
ورلڈ کلچر فیسٹیول کے چھٹے روز کامیڈی ڈراما ’’انگلش اونلی‘‘ پیش
4 November 2026
شاہ رخ خان کی ’کنگ‘ نے ریلیز سے پہلے 665 کروڑ روپے کما لیے
4 November 2026
سیالکوٹ حادثہ: اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کی 10 نومبر تک حفاظتی ضمانت منظور کر لی
3 November 2026
رجب بٹ کا مسٹر پتلو کے مشکل وقت میں ساتھ دینے کا اعلان
3 November 2026
ہالی وڈ کے مشہور ڈائریکٹر اچانک گولی چل جانے سے زخمی، ہسپتال منتقل
3 November 2026
بلبل صحرا گلوکارہ ریشماں کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
2 November 2026
رجنی کانت کی ’جیلر 2‘ نے 17 دن میں 200 کروڑ کا ریکارڈ بنا دیا
2 November 2026