شاہ رخ خان کی ’کنگ‘ نے ریلیز سے پہلے 665 کروڑ روپے کما لیے
Web Desk
4 November 2026
بالی ووڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان کی آنے والی انتہائی متوقع فلم ’کنگ‘ (King) نے سینما گھروں میں ریلیز سے قبل ہی مختلف حقوق کی فروخت کے ذریعے مبینہ طور پر 665 کروڑ بھارتی روپے کا تاریخی پری ریلیز بزنس کر لیا ہے۔ تاہم، پروڈیوسرز اور ڈسٹری بیوٹرز کے مالیاتی اہداف اور بھاری سرمایہ کاری کی واپسی کے لیے فلم کو دنیا بھر کے باکس آفس پر ریکارڈ توڑ کمائی کرنا ہوگی۔
معروف ہدایت کار سدھارتھ آنند کی یہ ایکشن ڈراما فلم 24 دسمبر 2026ء کو عالمی سطح پر سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ بھارتی شوبز ویب سائٹ ’پنک ولا‘ کی تفصیلی رپورٹ کے مطابق فلم کے بین الاقوامی و بیرونِ ملک ڈسٹری بیوشن حقوق ’فارس فلمز‘ نے 175 کروڑ روپے کی کم از کم گارنٹی (MG) پر حاصل کیے ہیں، جبکہ بھارت میں ڈسٹری بیوشن کے حقوق ’پین مرودھر‘ کو 250 کروڑ روپے کی بھاری رقم میں فروخت کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ، او ٹی ٹی اسٹریمنگ جائنٹ ’نیٹ فلکس‘ نے فلم کے ڈیجیٹل حقوق 150 کروڑ روپے میں خریدے ہیں، جبکہ سیٹلائٹ حقوق سے 25 کروڑ اور میوزک حقوق سے 65 کروڑ روپے حاصل ہوئے ہیں، جس سے فلم کا مجموعی پری ریلیز بزنس 665 کروڑ بھارتی روپے تک جا پہنچا ہے۔
مالیاتی تخمینوں کے مطابق فلم کی ابتدائی پروڈکشن لاگت 300 کروڑ روپے تھی، جو اعلیٰ درجے کے ایکشن اور لوکیشنز کے باعث بڑھ کر 400 کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے۔ مارکیٹنگ اور تشہیر پر مزید 50 کروڑ روپے خرچ ہوں گے جبکہ شاہ رخ خان کے معاوضے سمیت فلم کی کل لاگت 550 کروڑ روپے سے تجاوز کرنے کی توقع ہے۔ ڈسٹری بیوٹرز کو منافع بخش بنانے کے لیے ’کنگ‘ کو دنیا بھر کے باکس آفس سے کم از کم 800 کروڑ روپے کا کاروبار کرنا ضروری ہوگا۔ واضح رہے کہ ’پٹھان‘ کی بلاک بسٹر کامیابی کے بعد شاہ رخ خان اور سدھارتھ آنند کا یہ دوسرا بڑا مشترکہ پروجیکٹ ہے اور ڈنکی کے بعد تین سال سے زائد عرصے میں شاہ رخ خان کی یہ پہلی سینما ریلیز ہوگی۔
متعلقہ عنوانات
ورلڈ کلچر فیسٹیول کے چھٹے روز کامیڈی ڈراما ’’انگلش اونلی‘‘ پیش
4 November 2026
سیالکوٹ حادثہ: اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کی 10 نومبر تک حفاظتی ضمانت منظور کر لی
3 November 2026
رجب بٹ کا مسٹر پتلو کے مشکل وقت میں ساتھ دینے کا اعلان
3 November 2026
ہالی وڈ کے مشہور ڈائریکٹر اچانک گولی چل جانے سے زخمی، ہسپتال منتقل
3 November 2026
بلبل صحرا گلوکارہ ریشماں کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
2 November 2026
رجنی کانت کی ’جیلر 2‘ نے 17 دن میں 200 کروڑ کا ریکارڈ بنا دیا
2 November 2026
شاہ رخ خان نے اپنی 61 ویں سالگرہ پر مداحوں کو منفرد تحفہ دے دیا
2 November 2026
اداکار شہریار منور کے چہرے میں مبینہ تبدیلیوں کا انکشاف
2 November 2026