رجنی کانت کی ’جیلر 2‘ نے 17 دن میں 200 کروڑ کا ریکارڈ بنا دیا
Web Desk
2 November 2026
بھارتی سنیما کے سپراسٹار رجنی کانت کی بلاک بسٹر تامل فلم ’جیلر 2‘ نے ریلیز کے محض 17ویں روز باکس آفس پر ایک اور شاندار ریکارڈ اپنے نام کرتے ہوئے نیا تاریخ رقم کر دی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، نلسن دلیپ کمار کی ہدایت کاری میں بننے والی اس ایکشن سے بھرپور فلم نے اداکار کی آبائی ریاست تامل ناڈو میں صرف 17 دنوں کے اندر 200 کروڑ بھارتی روپے کا گراس بزنس کرکے رجنی کانت کے شاندار فلمی کیریئر میں ایک منفرد اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ فلم نے اپنے چوتھے ہفتے کے پہلے روز یعنی ہفتے کے روز بھارت بھر میں 7 ہزار 486 شوز کے ذریعے تقریباً 6.09 کروڑ روپے کا شاندار نیٹ بزنس کیا۔ اس دوران فلم کے تامل ورژن نے 3 ہزار 533 شوز سے 4.46 کروڑ روپے، ہندی ورژن نے 3 ہزار 236 شوز سے 99 لاکھ روپے جبکہ تیلگو ورژن نے 717 شوز سے 64 لاکھ روپے کی کمائی کی۔
اعداد و شمار کے مطابق، 17ویں روز کے اختتام پر فلم کا بھارت میں مجموعی نیٹ بزنس بڑھ کر 441.49 کروڑ روپے جبکہ انڈیا گراس کلیکشن 516.64 کروڑ روپے تک جا پہنچا ہے۔ ’جیلر 2‘ نے ریلیز کے ابتدائی آٹھ دنوں کے دوران 334.35 کروڑ روپے سمیٹے تھے، جبکہ دوسرے ہفتے میں اس نے مزید 95.55 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔ فلم کی کمائی میں اس وقت اضافہ دیکھا گیا جب 16ویں روز اس کا نیٹ بزنس 5.50 کروڑ روپے تھا جو اگلے ہی دن بڑھ کر 6.09 کروڑ روپے ہو گیا۔ 16ویں روز تک اس فلم کا دنیا بھر میں مجموعی گراس بزنس 776.95 کروڑ روپے ریکارڈ کیا جا چکا تھا۔
تامل ناڈو کی مارکیٹ میں 200 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کرنا سپر اسٹار رجنی کانت کے لیے خصوصی اہمیت رکھتا ہے، کیونکہ ان کی اپنی پچھلی ریکارڈ ساز فلم ’جیلر‘ نے ریاست میں تقریباً 189.35 کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا، جسے ’جیلر 2‘ نے انتہائی کم مدت میں پیچھے چھوڑ دیا۔ فلم کی اس غیرمعمولی اور تاریخی کامیابی کے بعد اب دنیا بھر میں ایک ہزار کروڑ روپے کا سنگ میل عبور کرنے کے امکانات بھی زیرِ بحث ہیں۔ معروف ڈسٹری بیوٹر اور تھیٹر مالک تروپور سبرامنیم نے پیش گوئی کی ہے کہ ’جیلر 2‘ دنیا بھر میں ایک ہزار کروڑ روپے کمانے والی پہلی تامل فلم بن سکتی ہے۔
متعلقہ عنوانات
ماسکو میں 12 نومبر کو عالمی فلم ایوارڈز کی تقریب، پاکستان کی 2 فلمیں نامزد
11 November 2026
اینکر ربیعہ احسن قتل کیس میں گرفتار ملزم کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
10 November 2026
ٹک ٹاکر انصر عرف پتلو کی عبوری ضمانت منسوخ
10 November 2026
حمیرا ظہیر آئی سی یو میں زیر علاج، بشریٰ انصاری کی دعا کی اپیل
10 November 2026
امریکا میں شامی گلوکارہ اصالہ نصری کے 60 لاکھ ڈالر کے زیورات چوری
10 November 2026
عورت حمل اور زچگی کے بعد اپنے ساتھ ہونے والا سلوک کبھی نہیں بھولتی: ماہرہ خان
10 November 2026
سیاکوٹ کا مشہور ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کو پولیس نے گرفتار کر لیا
9 November 2026
حاکم شارجہ کی نئی تاریخی کتاب ’’الجلندی‘‘ کی رونمائی، تصانیف کی تعداد 219 ہوگئی
9 November 2026