LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
انتخابی شکست کی بنیادی وجہ جنگ اور ووٹرز کی ناراضی ہے: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا ایکس پر اعتراف امریکی وسط مدتی انتخابات، ڈیموکریٹس نے کانگریس کے دونوں ایوانوں میں اکثریت حاصل کرلی امریکی تاریخ میں نیا باب: ڈیب ہالینڈ نیو میکسیکو کی پہلی ریڈ انڈین خاتون گورنر منتخب نیویارک کے ہیلتھ کمشنر کی شہریوں کو فلو اور کوویڈ ویکسین لگوانے کی سخت ہدایت امریکی مڈٹرم انتخابات، خواتین ووٹرز کی اکثریت نے ڈیموکریٹس کی حمایت کی، اے پی سروے اسرائیلی انتخابی کمیشن نے انتخابات کے حتمی نتائج کی تصدیق کر دی ایران پر حملہ فتح نہیں، شکست کا باعث بنتا ہے، اسماعیل بقائی برطانیہ کا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھنے پر اتفاق ایران کے خلاف امریکی پالیسی حکومت بدلنے سے تبدیل نہیں ہوگی، مجتبیٰ خامنہ ای کوٹ لکھپت جیل میں قید شاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں چکر آنے سے گر کر زخمی مالیاتی خسارہ 2.5 فیصد پر آ گیا، زرمبادلہ ذخائر 21.5 ارب ڈالر کے ساتھ بلند ترین سطح پر پہنچ گئے: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب فیول سبسڈی سے ڈیڑھ کروڑ افراد مستفید، عوام پر توانائی کا بوجھ نہیں ڈالا: وزیراعظم امریکی مڈٹرم انتخابات: متعدد پاکستانی امریکن امیدوار بھی ریاستی انتخابات میں کامیاب امریکی وسط مدتی انتخابات واشنگٹن کا داخلی معاملہ ہے: چین 190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور اہلیہ کی اپیلیں 10 نومبر کو سماعت کیلئے مقرر

شارجہ میں کتابوں کا عالمی میلہ آج سے شروع، 126 ممالک سے 17 لاکھ کتابیں توجہ کا مرکز

Web Desk

4 November 2026

متحدہ عرب امارات کے ثقافتی مرکز شارجہ میں دنیا بھر کے علم و ادب کا عظیم الشان 45واں شارجہ بین الاقوامی کتاب میلہ ایکسپو سینٹر شارجہ میں شروع ہو گیا ہے جو 15 نومبر تک جاری رہے گا۔ اماراتی خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق اس 12 روزہ میلے میں 126 ممالک سے 3,212 ناشرین اور نمائش کنندگان 17 لاکھ کتابوں کے ساتھ شریک ہیں، جبکہ 106 عالمی مہمانوں کی موجودگی میں 1,500 سے زائد ثقافتی و تخلیقی نشستیں منعقد کی جا رہی ہیں۔ اس سال سلطنتِ عمان کو ‘خصوصی مہمان ملک’ کا اعزاز دیا گیا ہے جس کا 50 رکنی وفد اپنی ادبی و تاریخی روایات پیش کر رہا ہے، جبکہ مراکشی محقق ڈاکٹر سعید یقطین کو ‘سال کی ثقافتی شخصیت’ کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ میلے میں پاکستان کی معروف شیف کوثر راجہ بھی شریک ہیں، جبکہ زائرین کی سہولت کے لیے دبئی اور عجمان سے بس سروسز اور شارجہ سے مفت کشتی سروس سمیت خصوصی اضافی پارکنگ کے انتظامات کیے گئے ہیں۔