ورلڈ کلچر فیسٹیول کے چھٹے روز کامیڈی ڈراما ’’انگلش اونلی‘‘ پیش
Web Desk
4 November 2026
آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیرِ اہتمام جاری تیسرے ورلڈ کلچر فیسٹیول 2026ء کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے، جس کے چھٹے روز معروف فنکاروں کا پیش کردہ کامیڈی ڈراما پلے ’’انگلش اونلی‘‘ (English Only) شائقینِ تھیٹر کی بالخصوص توجہ کا مرکز بنا رہا۔
عالمی شہرت یافتہ مصنفہ شہناز ٹوسی کا تحریر کردہ یہ ڈراما معروف ہدایت کار اواب فرحت کی ہدایات اور موافقت میں تیار کیا گیا تھا، جس کی ٹیگ لائن ’’Mind Your Language or Not‘‘ رکھی گئی۔ ڈراما شائقین کی سہولت اور تفریح کو مدنظر رکھتے ہوئے اردو اور انگریزی دونوں زبانوں کے امتزاج کے ساتھ پیش کیا گیا۔ اس کہانی کا مرکزی محور کراچی کے ایک کوچنگ سینٹر میں قائم انگلش کلاس کے گرد گھومتا ہے، جہاں مختلف پس منظر سے تعلق رکھنے والے چار طلبہ انگریزی زبان پر عبور حاصل کرنے کی مسلسل کوشش کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
ڈرامے میں طنز و مزاح کے بہترین پیرائے میں زبان کی اہمیت، ذاتی شناخت اور خوابوں کے حصول کی کٹھن جدوجہد کو خوبصورتی سے اجاگر کیا گیا۔ اداکارانہ مہارت، مزاحیہ صورتحال اور برجستہ مکالموں نے ہال میں موجود حاضرین کو بار بار ہنسنے پر مجبور کر دیا، جبکہ اردو اور انگریزی کا توازن برقرار رکھنے پر ڈرامے کی کاسٹ اور پروڈکشن ٹیم کو شائقین کی جانب سے بھرپور داد ملی۔
متعلقہ عنوانات
شاہ رخ خان کی ’کنگ‘ نے ریلیز سے پہلے 665 کروڑ روپے کما لیے
4 November 2026
سیالکوٹ حادثہ: اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کی 10 نومبر تک حفاظتی ضمانت منظور کر لی
3 November 2026
رجب بٹ کا مسٹر پتلو کے مشکل وقت میں ساتھ دینے کا اعلان
3 November 2026
ہالی وڈ کے مشہور ڈائریکٹر اچانک گولی چل جانے سے زخمی، ہسپتال منتقل
3 November 2026
بلبل صحرا گلوکارہ ریشماں کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
2 November 2026
رجنی کانت کی ’جیلر 2‘ نے 17 دن میں 200 کروڑ کا ریکارڈ بنا دیا
2 November 2026
شاہ رخ خان نے اپنی 61 ویں سالگرہ پر مداحوں کو منفرد تحفہ دے دیا
2 November 2026
اداکار شہریار منور کے چہرے میں مبینہ تبدیلیوں کا انکشاف
2 November 2026