LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سفیر سید حیدر شاہ نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو اسناد سفارت پیش کر دیں امریکی پیغامات سے ثابت ہوا حالیہ جنگ میں واشنگٹن نے ایرانی فتح تسلیم کر لی: محمد رضا عارف امریکا ایران کیخلاف جنگ کے ذریعے عالمی معیشت میں خلل ڈال رہا ہے: علی باقری کنی ایران نے افزودہ یورینیم کو بیرون ملک منتقل کرنے کا امکان مسترد کر دیا آبنائے ہرمز بحران: ترک صدر کا متبادل تجارتی راستے بنانے پر زور ڈی آئی خان: شہریوں کے تحفظ کیلئے جدید ایس او ایس ایمرجنسی سسٹم متعارف مریم نواز کا چودھری سالک کو ہتکِ عزت کا نوٹس بھجوانے کا اعلان چائلڈ پورنوگرافی اور کم عمر بچوں کو بلیک میل کرنے کے الزام میں دو ملزم گرفتار پاکستان میں ڈیجیٹل بینکنگ کے فروغ کیلئے ڈاکٹر عشرت نے انقلابی اقدامات کیے: وزیر خزانہ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی دو کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک، سپاہی شہید نیویارک میں انتخابات کے دوران تکنیکی خرابی، 7 لاکھ ووٹرز مشکلات کا شکار جھوٹے الزام لگانا عاجزی اور جواب دینا تکبر ہے؟ مریم نواز کا وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین پر پلٹ وار امریکا سال کے آخر میں اسرائیل کی مالی امداد بند کر دے گا: ٹرمپ امریکی تاریخ میں پہلی بار تمام 50 ریاستوں میں انتخابی مبصرین تعینات انتخابی اصلاحات کی کمیٹی میں اتحادیوں کی نمائندگی کا معاملہ حکومت کیلئے چیلنج بن گیا

بلبل صحرا گلوکارہ ریشماں کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے

Web Desk

2 November 2026

اپنی سحر انگیز اور دل کو چھو لینے والی آواز سے دنیا بھر میں منفرد پہچان بنانے والی پاکستان کی معروف ’بلبل صحرا‘ لوک گلوکارہ ریشماں کی آج تیرہویں برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

صحرا سے اٹھنے والی اس انوکھی آواز نے اپنی جادوئی گائیکی کے بل بوتے پر نہ صرف پاکستان بلکہ سرحدوں سے ماورا بھی لازوال شہرت حاصل کی۔ ریشماں نے اپنی منفرد لوک گائیکی کے ذریعے ریڈیو، ٹیلی ویژن اور فلمی دنیا میں دھوم مچا دی۔ ’گلِ صحرائی‘ اور ’لمبی جدائی‘ جیسے لازوال گیتوں سے امر ہونے والی یہ مایہ ناز گلوکارہ 1947ء میں بھارت کے علاقے راجستھان میں پیدا ہوئیں، اور برصغیر کی تقسیم کے بعد ان کا خاندان ہجرت کر کے پاکستان کے شہر کراچی منتقل ہو گیا۔ ایک خانہ بدوش روایتی خاندان سے تعلق رکھنے والی ریشماں نے باقاعدہ موسیقی کی کوئی تربیت حاصل نہیں کی تھی، تاہم کم عمری میں ہی انہوں نے صوفیانہ کلام گانا شروع کر دیا تھا۔ ان کی زندگی میں اس وقت ایک نیا موڑ آیا جب ریڈیو پاکستان کے پروڈیوسر سلیم گیلانی نے انہیں حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار پر گاتے ہوئے سنا، جس کے بعد محض 12 سال کی عمر میں ریشماں کو ریڈیو پاکستان پر اپنی آواز کا جادو جگانے کا سنہری موقع مل گیا۔

1960ء کی دہائی میں جب پاکستان ٹیلی ویژن (PTV) کی بنیاد رکھی گئی تو ریشماں نے ٹی وی کے لیے بھی گیت گانا شروع کیے اور دیکھتے ہی دیکھتے پاکستانی فلموں کے لیے متعدد یادگار گیت گا کر بے پناہ مقبولیت سمیٹ لی۔ ان کی آواز کی یہ کشش سرحد پار بھی محسوس کی گئی اور ان کی یہی سحر انگیز آواز بالی ووڈ میں بھی گونجی۔ فن کے میدان میں ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں حکومتِ پاکستان نے انہیں ’ستارہ امتیاز‘ اور ’لیجنڈز آف پاکستان‘ جیسے وقار کے حامل اعزازات سے بھی نوازا۔ لوک موسیقی کا یہ درخشاں ستارہ بالآخر گلے کے موذی سرطان میں مبتلا رہنے کے بعد 3 نومبر 2013ء کو لاہور میں اس دارِ فانی سے کوچ کر گیا تھا۔