امریکی مڈٹرم انتخابات: متعدد پاکستانی امریکن امیدوار بھی ریاستی انتخابات میں کامیاب
Web Desk
4 November 2026
امریکا کے وسط مدتی انتخابات میں پاکستانی نژاد امریکی امیدواروں نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف ریاستوں میں تاریخی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق پنسلوانیا کی ریاستی اسمبلی میں ڈیموکریٹ مریم صبیح سینیٹ ڈسٹرکٹ 2 سے رکن منتخب ہو گئی ہیں، جبکہ کنیکٹیکٹ کے ریاستی سینیٹ ڈسٹرکٹ 3 سے ڈاکٹر سعود انور دوبارہ کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ ٹیکساس کے انتخابی میدان میں سلمان بھوجانی نے ڈسٹرکٹ 92 سے 67 فیصد ووٹ حاصل کر کے اور سلیمان لالانی نے ڈسٹرکٹ 76 سے 67 فیصد ووٹوں کی واضح اکثریت کے ساتھ اپنی اپنی نشستوں کا کامیابی سے دفاع کیا۔ اس کے علاوہ جارجیا کے ڈسٹرکٹ 105 سے فاروق مغل 60.8 فیصد ووٹ لے کر ریاستی اسمبلی کی نشست پر کامیاب قرار پائے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
فیول سبسڈی سے ڈیڑھ کروڑ افراد مستفید، عوام پر توانائی کا بوجھ نہیں ڈالا: وزیراعظم
4 November 2026
امریکی وسط مدتی انتخابات واشنگٹن کا داخلی معاملہ ہے: چین
4 November 2026
190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور اہلیہ کی اپیلیں 10 نومبر کو سماعت کیلئے مقرر
4 November 2026
غزہ میں زخمی فلسطینیوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹر آدم حموی کانگریس کے رکن منتخب
4 November 2026
الینوائے میں ڈیموکریٹ امیدوار نبیلہ سید نے ری پبلکن کے ڈاربی ہلز کو شکست دیدی
4 November 2026
ٹرمپ کی شدید مخالفت کے باوجود مشی گن سے عبدل السید مسلم سینیٹر منتخب
4 November 2026
وسط مدتی انتخابات کیلئے ایلون مسک کی بھاری مالی معاؤنت بھی کام نہ آئی
4 November 2026
عوام نے تقسیم کے بجائے اتحاد کی سیاست کا پیغام دیا: باراک اوباما
4 November 2026