اداکارہ ایمن سلیم نے پیپلز پارٹی جوائن کرلی
Web Desk
25 October 2026
معروف اداکارہ اور سابق قومی کرکٹر سلیم یوسف کی صاحبزادی ایمن سلیم نے باقاعدہ سیاست میں قدم رکھتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی (PPP) میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ایمن سلیم کو ایک تقریب کے دوران پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ وہ بچپن ہی سے سابق وزیراعظم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی بہت بڑی مداح رہی ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ جس لڑکی نے بھی محترمہ کی زندگی اور جدوجہد کو دیکھا ہے، وہ ان سے لازمی متاثر ہوئی ہے۔
ایمن سلیم کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا حصہ بننا ان کے لیے انتہائی خوشی اور فخر کا باعث ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ یہ ان کے لیے محض ایک روایتی سیاسی فیصلہ نہیں بلکہ ایک پکا وعدہ ہے جو وہ اپنے ملک اور قوم سے کرنے جا رہی ہیں۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ وہ اس سیاسی پلیٹ فارم کے ذریعے سچی اور نیک نیت کے ساتھ پاکستان اور اس کے عوام کے لیے خدمت کریں گی۔
متعلقہ عنوانات
بگز بنی اور ڈیفی ڈک کی آواز دینے والے معروف وائس آرٹسٹ انتقال کرگئے
26 October 2026
کولمبین گلوکارہ نے اسرائیلی پرچم پاؤں تلے روندتے ہوئے آزاد فلسطین کے نعرے لگا دئیے
26 October 2026
فلمی ادارے میں احتجاج پر نصیرالدین شاہ کی حمایت، بی جے پی کا تحقیقات کا مطالبہ
26 October 2026
حنا جاوید کے اہلخانہ کا مریم نواز کو خط، جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ
25 October 2026
ماورا حسین اور امیر گیلانی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد، بیٹے کا نام بھی بتا دیا
24 October 2026
ندیم نانی والا کی بہن کو پروٹوکول دینا اور چھوڑنا پولیس کو مہنگا پڑگیا
24 October 2026
لاہور: بغیر نمبر پلیٹ گاڑی چلانے پر ٹک ٹاکر سعمیہ مبارک گرفتار
23 October 2026
حنا جاوید قتل کیس: پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سنگین تشدد کی تصدیق
23 October 2026