LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
فیلڈ مارشل کی تجویز پر ایران چار ملکی اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے: اسماعیل بقائی سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ انتقال کر گئے الیکشن کمیشن کا انتخابی عمل میں اے آئی کا باقاعدہ استعمال کرنے کا فیصلہ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کے بعد پی ٹی آئی کا وفاق سے پہلا رابطہ مکہ دفاعی اتحاد کے اعلیٰ حکام آج ایرانی قیادت سے ملاقات کریں گے شیخوپورہ: موٹروے پولیس کے 436 افسران کی 15ویں بنیادی پاسنگ آؤٹ پریڈ تین ملکی ٹورنامنٹ: انگلینڈ کیخلاف کامیابی پر محسن نقوی کی قومی ہیروز کو مبارکباد ایران نے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ دوبارہ فوجی تصادم کا خدشہ ظاہر کر دیا ٹرمپ کی اسرائیلی عوام سے جنگی مجرم نیتن یاہو کو ووٹ دینے کی اپیل پسند کی شادی کیلئے لڑکی 100 فٹ بلند ٹاور پر چڑھ گئی خلا میں بڑھتے کچرے سے نمٹنے کے لئے منصوبے پر کام شروع سعودی عرب اور یونان کا محفوظ بحری راستوں، توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق بائیں بازو کے رہنما لوئس سلوا چوتھی بار برازیل کے صدر منتخب فرانس میں احتجاج کرنے والی تنظیموں نے 5 نومبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا

الیکشن کمیشن کا انتخابی عمل میں اے آئی کا باقاعدہ استعمال کرنے کا فیصلہ

Web Desk

26 October 2026

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی عمل میں مصنوعی ذہانت (AI) کے باقاعدہ استعمال اور اس کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے ضابطہ اخلاق میں اہم ترامیم کا فیصلہ کرتے ہوئے سیاسی جماعتوں، میڈیا اور عوام سے 20 نومبر تک تجاویز طلب کر لی ہیں۔ مجوزہ ترامیم کے تحت سیاسی جماعتوں، امیدواروں اور میڈیا کے لیے ڈیپ فیک، مصنوعی آواز، آڈیو یا ویڈیو جیسے AI سے تیار کردہ مواد پر واضح لیبل لگانا لازمی ہو گا، جبکہ ووٹرز کو دھوکا دینے، ججز، الیکشن حکام اور مسلح افواج کے خلاف جعلی مواد یا روبو کالز بنانے پر مکمل پابندی عائد ہو گی۔ اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر آٹومیٹڈ بوٹس کے ذریعے جعلی ٹرینڈز بنانے کی ممانعت ہو گی، اور پیمرا، SMPRA و NCCIA بغیر لیبل کے جاری ہونے والے AI مواد کی مانیٹرنگ کر کے الیکشن کمیشن کو رپورٹ بھجوانے کے پابند ہوں گے۔