ایران نے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ دوبارہ فوجی تصادم کا خدشہ ظاہر کر دیا
Web Desk
26 October 2026
ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ دوبارہ مسلح فوجی تنازع شروع ہونے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے واضح انتباہ جاری کیا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی نئی فوجی کارروائی کا پوری طاقت سے جواب دیا جائے گا۔
ایرانی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ خطے کے کسی ایک ملک میں بھی جنگ چھیڑنے کی صورت میں مجموعی امن کا قیام ممکن نہیں رہے گا۔ عباس عراقچی نے زور دے کر کہا کہ واشنگٹن یا تل ابیب کے ساتھ دوبارہ جنگ چھڑنے کی صورت میں بھی ایران کے بنیادی موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ دوسری جانب، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے بھی امریکا اور اس کے اتحادیوں کو خبردار کیا ہے کہ اگر ایران کی علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کی گئی تو ایسا تباہ کن جواب دیا جائے گا جس کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔ قالیباف نے کہا کہ ایران ایک آزاد اور طاقتور علاقائی قوت بن چکا ہے، جس کے باعث غیر ملکی طاقتیں اس کے مستقبل کا فیصلہ نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے امریکا پر زور دیا کہ وہ اپنی تسلط پسندانہ پالیسیاں تبدیل کرے، دھمکیاں دینا بند کرے اور اپنے معاہدوں کی پاسداری کرے۔
اس سے قبل، ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بھی جرمن نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایرانی عوام کو امریکا کی نیت پر بالکل اعتبار نہیں ہے، اس لیے ہم دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ اسماعیل بقائی کے مطابق، ایران نے کبھی بھی سفارت کاری اور مذاکرات کا راستہ نہیں روکا اور ثالثوں کے ذریعے پیغامات کی آمد و رفت جاری ہے، تاہم امریکا سفارت کاری کے نام پر کامل تسلیم و رضا اور “سرنڈر” چاہتا ہے، جسے کوئی بھی ایرانی تسلیم نہیں کرے گا۔ انہوں نے مزید یاد دہانی کرائی کہ ایک سال سے بھی کم عرصے میں مذاکراتی عمل کے دوران ایران پر دو پرتشدد حملے ثابت کرتے ہیں کہ واشنگٹن امن کے لیے سنجیدہ نہیں ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز
26 October 2026
خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کے بعد پی ٹی آئی کا وفاق سے پہلا رابطہ
26 October 2026
مکہ دفاعی اتحاد کے اعلیٰ حکام آج ایرانی قیادت سے ملاقات کریں گے
26 October 2026
شیخوپورہ: موٹروے پولیس کے 436 افسران کی 15ویں بنیادی پاسنگ آؤٹ پریڈ
26 October 2026
تین ملکی ٹورنامنٹ: انگلینڈ کیخلاف کامیابی پر محسن نقوی کی قومی ہیروز کو مبارکباد
26 October 2026
ٹرمپ کی اسرائیلی عوام سے جنگی مجرم نیتن یاہو کو ووٹ دینے کی اپیل
26 October 2026
پسند کی شادی کیلئے لڑکی 100 فٹ بلند ٹاور پر چڑھ گئی
26 October 2026
خلا میں بڑھتے کچرے سے نمٹنے کے لئے منصوبے پر کام شروع
26 October 2026