ٹرمپ کی اسرائیلی عوام سے جنگی مجرم نیتن یاہو کو ووٹ دینے کی اپیل
Web Desk
26 October 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل میں 27 اکتوبر کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات سے قبل ایک بار پھر اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو کی کھل کر حمایت کا اعلان کرتے ہوئے اسرائیلی ووٹرز پر زور دیا ہے کہ وہ نیتن یاہو کو دوبارہ منتخب کریں تاکہ مل کر شروع کیے گئے کاموں کو مکمل کیا جا سکے۔
ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل’ (Truth Social) پر جاری کردہ پیغام میں نیتن یاہو کی حمایت میں کیا گیا اپنا بیان دوبارہ شیئر کیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے اور نیتن یاہو کے درمیان بہترین تعلقات ہیں اور دونوں نے متعدد اہم عسکری معرکوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ٹرمپ نے وینزویلا کے خلاف امریکی کارروائیوں کا حوالہ دیا اور دعویٰ کیا کہ امریکا اور اسرائیل نے مشترکہ ‘آپریشن مڈنائٹ ہیمر’ کے ذریعے ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے سے روکا تھا، جبکہ ‘آپریشن ایپک فیوری’ کے بعد ایران کی بحریہ، فضائیہ اور معیشت مفلوج ہو کر رہ گئی ہیں۔
امریکی صدر نے مزید دعویٰ کیا کہ ایران میں افراطِ زر (مہنگائی) کی شرح 301 فیصد تک پہنچ چکی ہے اور بحری محاصرے کے باعث اس کی تیل کی برآمدات شدید متاثر ہوئی ہیں۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو جنگی حالات کے لیے ایک غیر معمولی قائد ہیں اور ان کی قیادت میں ابخطے سے ‘امریکا مردہ باد’ اور ‘اسرائیل مردہ باد’ کے نعرے ختم ہو چکے ہیں۔ ایک ہفتے کے دوران نیتن یاہو کے حق میں جاری اپنے اس دوسرے عوامی حمایت نامے کے اختتام پر ٹرمپ نے اسرائیلی عوام سے اپیل کی کہ وہ نیتن یاہو کو ہی اپنا اگلا وزیرِ اعظم منتخب کریں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان نے سلامتی کونسل میں ویٹو پاور کی توسیع کی مخالفت کر دی
27 October 2026
قصور: 2 نابالغ بچیوں کے زبردستی نکاح کی کوشش ناکام بنا دی گئی
27 October 2026
آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی کیلئے پاکستانی سکواڈ کا اعلان
27 October 2026
سردیوں میں صارفین کو روزانہ صرف 8 گھنٹے گیس ملنے کا امکان
27 October 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران مثبت رجحان
27 October 2026
پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھے گا: مریم نواز
27 October 2026
ایف ڈبلیو او کی کارکردگی انتہائی ناقص، ایوان مطمئن نہیں: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی
27 October 2026
بلاول بھٹو زرداری کا کشمیریوں کو حقِ خودارادیت دینے کا مطالبہ
27 October 2026