LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مکہ دفاعی اتحاد کے اعلیٰ حکام آج ایرانی قیادت سے ملاقات کریں گے شیخوپورہ: موٹروے پولیس کے 436 افسران کی 15ویں بنیادی پاسنگ آؤٹ پریڈ تین ملکی ٹورنامنٹ: انگلینڈ کیخلاف کامیابی پر محسن نقوی کی قومی ہیروز کو مبارکباد ایران نے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ دوبارہ فوجی تصادم کا خدشہ ظاہر کر دیا ٹرمپ کی اسرائیلی عوام سے جنگی مجرم نیتن یاہو کو ووٹ دینے کی اپیل پسند کی شادی کیلئے لڑکی 100 فٹ بلند ٹاور پر چڑھ گئی خلا میں بڑھتے کچرے سے نمٹنے کے لئے منصوبے پر کام شروع سعودی عرب اور یونان کا محفوظ بحری راستوں، توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق بائیں بازو کے رہنما لوئس سلوا چوتھی بار برازیل کے صدر منتخب فرانس میں احتجاج کرنے والی تنظیموں نے 5 نومبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا لانا نصیبہ یو این سیکرٹری جنرل بننے کی کوشش میں گریٹر اسرائیل منصوبے کو آگے بڑھا رہی ہیں، قالیباف اسرائیلی الیکشن: مقبوضہ مغربی کنارے کی تمام زمینی گزر گاہیں بند، نقل و حرکت پر پابندی ایران اور اتحادی اسرائیلی انتخابات پر اثر انداز ہونے کیلئے حملے کر سکتے ہیں، نیتن یاہو سری لنکا کی بین الاقوامی پانیوں میں امدادی کارروائی، 40 ایرانی ملاحوں کو بچا لیا ایران نے امریکی اہلکاروں کو نشانہ بنانے کی کوششیں تیز کر دیں، ٹرمپ انتظامیہ

سعودی عرب اور یونان کا محفوظ بحری راستوں، توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

Web Desk

26 October 2026

سعودی عرب اور یونان نے بین الاقوامی بحری راستوں کے تحفظ اور عالمی منڈیوں کو توانائی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے باہمی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے।

سعودی دارالحکومت ریاض کے قصرِ الیمامہ میں سعودی ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان اور یونان کے وزیرِ اعظم کیریاکوس میتسوتاکس کے درمیان اعلیٰ سطح پر اہم ملاقات ہوئی۔ مذاکرات کے دوران دونوں رہنماؤں نے بحری راستوں کی سلامتی، علاقائی پائیداری اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر ہونے والے حالیہ حملوں اور عالمی معیشت پر ان کے منفی اثرات پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

ملاقات کے بعد جاری کردہ مشترکہ اعلامیے کے مطابق یونان نے عالمی تیل منڈی میں استحکام برقرار رکھنے اور ایسٹ ویسٹ پائپ لائن جیسے متبادل برآمدی راستوں کے ذریعے توانائی کی فراہمی جاری رکھنے کی سعودی کوششوں کی تعریف کی۔ دونوں ممالک نے دفاع، سلامتی، انسدادِ دہشت گردی، سائبر سیکیورٹی اور انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے سمیت مصنوعی ذہانت، خلائی ٹیکنالوجی، صحت، تعلیم، سیاحت اور ماحولیات کے شعبوں میں مشترکہ منصوبے آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔