شیخوپورہ: موٹروے پولیس کے 436 افسران کی 15ویں بنیادی پاسنگ آؤٹ پریڈ
Web Desk
26 October 2026
موٹروے پولیس ٹریننگ کالج شیخوپورہ میں 15ویں بنیادی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں 47 خواتین سمیت 436 افسران پاس آؤٹ ہوئے۔ کمانڈنٹ ٹریننگ کالج ڈی آئی جی مسرور عالم کولاچی نے پریڈ کا معائنہ کیا اور یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شاہراہوں کو محفوظ بنانا، ایمانداری، خوش اخلاقی اور بلا تفریق قانون کی عملداری موٹروے پولیس کی بنیاد اور پہچان ہے۔ انہوں نے وسائل کی کمی کے باوجود فورس کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہا۔ تقریب کے اختتام پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے افسران میں جوائز تقسیم کیے گئے، جن میں جونیئر پٹرول افسر فرحت حسین شاہ نے آل راؤنڈ پہلی پوزیشن، جبکہ جونیئر پٹرول افسر محمد شاہ زیب نے دوسری پوزیشن حاصل کی، اور جونیئر پٹرول افسر میمونہ رحمان نے بہترین اکیڈمکس کا اعزاز اپنے نام کیا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کے خلائی سفر میں تاریخی سنگِ میل، پہلا قومی انسانی خلائی مشن روانگی کے قریب
23 November 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
23 November 2026
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آنے پر دیکھ کر فیصلہ کریں گے: پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر
23 November 2026
امریکی وزارت خارجہ کی بحرین میں امریکی شہریوں کو دوبارہ وارننگ
23 November 2026
ایران نے ایک ہفتے میں سب سے زیادہ ڈرون اور میزائل داغے: ٹرمپ
23 November 2026
سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات کا آج دوسرا روز
23 November 2026
8 لاکھ ٹن مزید گندم درآمد کرنے کا فیصلہ، تیسرا عالمی ٹینڈر جاری
23 November 2026
پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیرِ اہتمام سوات پریمیئر کرکٹ لیگ سیزن 8 کا شاندار آغاز
23 November 2026