تین ملکی ٹورنامنٹ: انگلینڈ کیخلاف کامیابی پر محسن نقوی کی قومی ہیروز کو مبارکباد
Web Desk
26 October 2026
تین ملکی ون ڈے ٹورنامنٹ میں انگلینڈ کے خلاف سنسنی خیز اور غیر معمولی کامیابی کے بعد چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو مبارکباد دینے خود گراؤنڈ میں پہنچ گئے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے ہمراہ وفاقی وزراء عطا تارڑ اور عون چوہدری بھی موجود تھے۔ تینوں شخصیات نے انگلینڈ کے خلاف شاندار اور تاریخی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے قومی ہیروز سے فرداً فرداً ملاقات کی اور جیت پر مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے میچ کے حقیقی ہیروز حارث رؤف اور شاداب خان سے خصوصی ملاقات کی اور انہیں گلے لگا کر ان کی بہترین کھیل کی تعریف کی۔
واضح رہے کہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے انتہائی حساس اور اہم میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 1 وکٹ سے شکست دے کر ٹرائی سیریز کے فائنل میں اپنی جگہ پکی کر لی۔ میچ میں شاداب خان اور حارث رؤف نے دباؤ کے باوجود ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 89 رنز کی ناقابلِ شکست اور تاریخی شراکت داری قائم کی، جس نے قومی ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔
متعلقہ عنوانات
شاداب خان نے کامیابی اپنی والدہ اور اہلیہ کے نام کردی
26 October 2026
ایمان مزاری اور ہادی چھٹہ کی اسلام آباد ہائیکورٹ فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل، ٹرائل فوراً روکنے کی استدعا
26 October 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز
26 October 2026
خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کے بعد پی ٹی آئی کا وفاق سے پہلا رابطہ
26 October 2026
مکہ دفاعی اتحاد کے اعلیٰ حکام آج ایرانی قیادت سے ملاقات کریں گے
26 October 2026
شیخوپورہ: موٹروے پولیس کے 436 افسران کی 15ویں بنیادی پاسنگ آؤٹ پریڈ
26 October 2026
ایران نے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ دوبارہ فوجی تصادم کا خدشہ ظاہر کر دیا
26 October 2026
ٹرمپ کی اسرائیلی عوام سے جنگی مجرم نیتن یاہو کو ووٹ دینے کی اپیل
26 October 2026