سانگھڑ میں کتے بھی پیچھے رہ گئے، انسان نے 4 افراد کو کاٹ لیا
Web Desk
22 October 2026
سندھ کے شہر سانگھڑ میں ایک انتہائی غیر معمولی اور حیران کن واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک نامعلوم شخص نے نجی بینک کے باہر کھڑے شہریوں پر اچانک حملہ کرکے چار افراد کو دانتوں سے کاٹ کر زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ واقعے میں زخمی ہونے والے دو افراد کی شناخت سانول یونس اور یاسین انور کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دیگر دو کی شناخت تاحال سامنے نہیں آ سکی۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کر لی گئی ہے جس نے شہریوں کو شدید حیرت میں مبتلا کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ شہر میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات تو عام طور پر تشویش کا باعث بنتے ہیں، تاہم انسان کی جانب سے شہریوں کو کاٹنے کے اس انوکھے واقعے نے علاقے میں نئی بحث چھڑ دی ہے۔
متعلقہ عنوانات
جنوبی افریقہ نے دنیا کی طویل ترین مال بردار ٹرین چلانے کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
22 October 2026
شکاگو ایئرپورٹ پر طوطے کی شرارتیں، مسافروں کے لیے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
22 October 2026
2045 تک خلا میں لاکھوں انسان آباد ہوں گے: جیف بیزوس کی پیش گوئی
21 October 2026
امریکی فوج کی خلائی مخلوق کیساتھ خفیہ جنگ کا انکشاف، 3 ایلیئنز ہلاک
21 October 2026
شوہر کے چھوٹے سے تحفے نے بیوی کو کروڑ پتی بنا دیا
20 October 2026
امریکا: گھوڑی کی 13 فٹ 6 انچ لمبی دم، گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم
19 October 2026
وِنی دی پوہ کی 100ویں سالگرہ پر اصلی ریچھ لائبریری پہنچ گیا، شہد بھی چٹ کر گیا
17 October 2026
بچے کے ساتھ کرکٹ کھیلتے کتے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
17 October 2026