صارفین کیلئے اچھی خبر، ایل پی جی 50 روپے فی کلو سستی ہونے کا امکان
Web Desk
22 October 2026
مہنگی ایل پی جی (LPG) خریدنے والے صارفین کے لیے بڑی راحت کی خبر سامنے آئی ہے؛ آئندہ ایک سے دو روز کے دوران ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 50 روپے تک بڑی کمی کا قوی امکان ہے۔
ایف پی سی سی آئی (FPCCI) ایل پی جی اسٹینڈنگ کمیٹی کے کنوینئر علی حیدر کے مطابق 16 اکتوبر تک لوڈ کیے گئے ایرانی ایل پی جی باؤزرز کو پاکستان میں داخلے کی اجازت مل گئی ہے۔ تقریباً 900 باؤزرز کی آمد سے ملک بھر میں ایل پی جی کی فراہمی میں نمایاں بہتری آئے گی، جس کے بعد اگلے 24 گھنٹوں میں ہی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اکتوبر کے دوران پاکستان نے 5 جہازوں کے ذریعے 22 ہزار ٹن ایل پی جی درآمد کی ہے۔
علی حیدر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں ایل پی جی کی مجموعی یومیہ طلب 12 سے 13 ہزار ٹن ہے، جبکہ صرف کراچی میں روزانہ 4 سے 5 ہزار ٹن ایل پی جی استعمال ہوتی ہے، جس کا 40 فیصد کمرشل اور 30 فیصد صنعتی شعبے پر مشتمل ہے۔ انہوں نے اوگرا (OGRA) کے قیمتوں کے تعین سے متعلق فارمولے کو غیر مناسب قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ایل پی جی کی قیمتوں کا تعین ماہانہ کے بجائے ہفتہ وار بنیادوں پر کیا جائے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا خاموشی سے مشرق وسطیٰ میں تعینات امریکی فوجیوں میں کمی کر رہا ہے، امریکی ٹی وی کا دعویٰ
22 October 2026
یران اسرائیل پر حملےکیلئے ایٹم بم بنا رہا ہے، نیتن یاہو کا دعویٰ
22 October 2026
حماس دوبارہ جنگ کیلئے تیار ہے، اسے فوجی طاقت کے ذریعے ہی غیر مسلح کیا جاسکتا ہے: اسرائیلی انٹیلیجنس رپورٹ
22 October 2026
کراچی: بین الاقوامی خفیہ ایجنسی کی اطلاع پر آن لائن نیٹ ورک کے شکنجے میں پھنسی بچی کو بچا لیا گیا
22 October 2026
سعودیہ پاکستان ریئل سٹیٹ ایکسپو بزنس کمیونٹی کیلئے گیم چینجر ہے: آصف زرداری
22 October 2026
اسلام آباد میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گروہ بے نقاب، 5 ملزم گرفتار
22 October 2026
ٹرمپ کا ایران پر تیل کی قیمتیں بڑھانے اور جھوٹی خبریں پھیلانے کا الزام
22 October 2026
پٹرول ایک روپے 60 پیسے فی لٹر سستا، ڈیزل مہنگا ہو گیا
22 October 2026