ٹرمپ کا ایران پر تیل کی قیمتیں بڑھانے اور جھوٹی خبریں پھیلانے کا الزام
Web Desk
22 October 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شدید الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران امریکی وسط مدتی (Midterm) انتخابات سے قبل عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بڑھانے کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل’ (Truth Social) پر اپنی ایک پوسٹ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام عائد کیا کہ ایران حملوں، خطرات اور سمندری بارودی سرنگوں سے متعلق جھوٹی اور من گھڑت خبریں پھیلا رہا ہے تاکہ عالمی منڈی میں خوف اور ہیجان پیدا کیا جا سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس وقت آبنائے ہرمز (Strait of Hormuz) کے اہم تجارتی راستے سے جنگی کشیدگی شروع ہونے کے مقابلے میں کہیں زیادہ تیل کی نقل و حمل ہو رہی ہے۔
امریکی صدر نے ایک بار پھر اپنے سخت موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایران کو کسی بھی صورت میں جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے اور اس حوالے سے امریکی پالیسی مکمل طور پر واضح ہے
متعلقہ عنوانات
مریم نواز کا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کرنیوالے سکھ یاتریوں کا خیرمقدم
22 November 2026
خیبرپختونخوا کیلئے 160 ارب روپے کا ترقیاتی پیکج، صوبے کو 10 ارب روپے جاری
22 November 2026
وزیراعظم شہبازشریف 30 نومبر سے روس کا 3 روزہ سرکاری دورہ کریں گے
22 November 2026
موسمیاتی تبدیلی ہماری تہذیب اور تاریخی ورثے کیلئے بڑا خطرہ بن چکی: مصدق ملک
22 November 2026
میرعلی سے دہشت گردوں کا چھپایا گیا اسلحہ اور بارودی مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد
22 November 2026
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026