خیبرپختونخوا میں ترقیاتی کاموں کیلئے وفاق 160 ارب روپے فراہم کرے گا:شہباز شریف
Web Desk
22 October 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے 160 ارب روپے فراہم کرے گی، جبکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اور پولیس کی استعداد کار میں اضافے کے لیے تمام درکار وسائل فراہم کیے جائیں گے۔
پشاور میں قبائلی اضلاع کے نمائندوں پر مشتمل ترقیاتی کونسل اور قبائلی مشران کا ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھی شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے قبائلی عوام اور شہدا کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور اعلان کیا کہ 40 منتخب ارکان پر مشتمل قبائلی کونسل کو مکمل طور پر بااختیار بنایا جائے گا۔
وزیراعظم نے صوبے میں ماضی کی بدعنوانی اور ناکامیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں گزشتہ 13 سال سے سیکیورٹی اور پولیسنگ کے نظام میں سنگین خامیاں رہی ہیں، جبکہ پینے کے پانی کے منصوبوں میں 100 ارب روپے اور کوہستان اسکینڈل میں 37 ارب روپے کے مالیاتی فراڈ سمیت شدید کرپشن دیکھنے کو ملی۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ صوبے کے عوام کے وسائل کا ایک ایک پیسہ ترقی پر خرچ ہوگا اور کرپشن کا بلاامتیاز خاتمہ کیا جائے گا۔ اس موقع پر انہوں نے سی ایف ٹی (Counter Terrorism Department) کی باقاعدہ تنظیمِ نو، سیف سٹی منصوبوں کو فوری مکمل کرنے اور صوبے میں گندم کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت بھی دی۔
متعلقہ عنوانات
امریکا خاموشی سے مشرق وسطیٰ میں تعینات امریکی فوجیوں میں کمی کر رہا ہے، امریکی ٹی وی کا دعویٰ
22 October 2026
یران اسرائیل پر حملےکیلئے ایٹم بم بنا رہا ہے، نیتن یاہو کا دعویٰ
22 October 2026
حماس دوبارہ جنگ کیلئے تیار ہے، اسے فوجی طاقت کے ذریعے ہی غیر مسلح کیا جاسکتا ہے: اسرائیلی انٹیلیجنس رپورٹ
22 October 2026
کراچی: بین الاقوامی خفیہ ایجنسی کی اطلاع پر آن لائن نیٹ ورک کے شکنجے میں پھنسی بچی کو بچا لیا گیا
22 October 2026
سعودیہ پاکستان ریئل سٹیٹ ایکسپو بزنس کمیونٹی کیلئے گیم چینجر ہے: آصف زرداری
22 October 2026
اسلام آباد میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گروہ بے نقاب، 5 ملزم گرفتار
22 October 2026
ٹرمپ کا ایران پر تیل کی قیمتیں بڑھانے اور جھوٹی خبریں پھیلانے کا الزام
22 October 2026
پٹرول ایک روپے 60 پیسے فی لٹر سستا، ڈیزل مہنگا ہو گیا
22 October 2026