اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے ریٹرننگ افسران مقرر کر دیئے گئے
Web Desk
22 October 2026
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات (Local Bodies Elections) کے انعقاد کی تیاریوں کو حتمی شکل دیتے ہوئے ریٹرننگ افسران (ROs) اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران (AROs) کی تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق دارالحکومت کے مختلف زونز اور یونین کونسلوں کے لیے فیلڈ افسران کو انتظامی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔ مقرر کیے گئے اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران میں ڈاکٹر ظفر اقبال، ڈاکٹر محمود راشد، امداد علی گھمرو، عبدالہادی، فیروز خان، محمد اعجاز، عبدالحق، قیصر محمود، نثار احمد ہنجرا، سید حسن رضا زیدی، محمد ثاقب، طارق محمود، منظور احمد، سید اظہر عباس، علی جاوید، غلام مرتضیٰ چانڈیو، ڈاکٹر عمر دین، اور ڈاکٹر نوید کمال سمیت دیگر افسران شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انتخابی عمل کو شفاف اور پراثر بنانے کے لیے انتظامی افسران کا تقرر عمل میں لایا گیا ہے اور تمام افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے حلقوں میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کو بروقت مکمل کریں۔
متعلقہ عنوانات
یران اسرائیل پر حملےکیلئے ایٹم بم بنا رہا ہے، نیتن یاہو کا دعویٰ
22 October 2026
حماس دوبارہ جنگ کیلئے تیار ہے، اسے فوجی طاقت کے ذریعے ہی غیر مسلح کیا جاسکتا ہے: اسرائیلی انٹیلیجنس رپورٹ
22 October 2026
کراچی: بین الاقوامی خفیہ ایجنسی کی اطلاع پر آن لائن نیٹ ورک کے شکنجے میں پھنسی بچی کو بچا لیا گیا
22 October 2026
سعودیہ پاکستان ریئل سٹیٹ ایکسپو بزنس کمیونٹی کیلئے گیم چینجر ہے: آصف زرداری
22 October 2026
اسلام آباد میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گروہ بے نقاب، 5 ملزم گرفتار
22 October 2026
ٹرمپ کا ایران پر تیل کی قیمتیں بڑھانے اور جھوٹی خبریں پھیلانے کا الزام
22 October 2026
پٹرول ایک روپے 60 پیسے فی لٹر سستا، ڈیزل مہنگا ہو گیا
22 October 2026
کرک میں سی ٹی ڈی کا سرچ آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک، ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید
22 October 2026