حماس دوبارہ جنگ کیلئے تیار ہے، اسے فوجی طاقت کے ذریعے ہی غیر مسلح کیا جاسکتا ہے: اسرائیلی انٹیلیجنس رپورٹ
Web Desk
22 October 2026
اسرائیلی اخبار ‘ہارٹز’ کی ایک رپورٹ کے مطابق سینیئر اسرائیلی فوجی حکام نے اپنے امریکی ہم منصبوں اور اپنی سیاسی قیادت کو انٹیلی جنس معلومات فراہم کی ہیں، جن کے مطابق حماس کا غیر مسلح ہونے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور وہ اسرائیل کے ساتھ ایک اور مکمل جنگ کی تیاری کے لیے غزہ میں اپنی فورسز کو دوبارہ منظم کر رہی ہے۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسرائیلی انٹیلی جنس کا ماننا ہے کہ حماس کسی بھی بین الاقوامی ادارے کے ساتھ تعاون کرنے کے موڈ میں نہیں ہے اور اس گروپ کو غیر مسلح کرنے کا واحد طریقہ محض فوجی طاقت کا استعمال ہے۔ اسرائیلی فوج کے اندازے کے مطابق حماس نے غزہ کی پٹی میں اپنے زیرِ کنٹرول علاقوں میں سرنگوں کے نظام کو بحال کر لیا ہے اور دوبارہ سے ہتھیار جمع کر لیے ہیں۔
اسرائیلی سیکورٹی اسٹیبلشمنٹ کے اندازوں کے مطابق حماس کے پاس اس وقت بھی 30 ہزار سے 40 ہزار جنگجو موجود ہیں، جو کہ 7 اکتوبر 2023 کے حملے سے قبل کی تعداد کے برابر ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکام نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ حماس غزہ کی پٹی پر دوبارہ اپنا حکومتی کنٹرول قائم کرنے میں کامیاب ہو چکی ہے اور اسے اندرونی طور پر کسی چیلنج کا سامنا نہیں ہے، جبکہ دوسری جانب غزہ سے اسرائیلی فوج کے انخلا اور حماس کی بے دخلی کے لیے مذاکراتی کوششیں مسلسل تعطل کا شکار ہیں۔
متعلقہ عنوانات
امریکی صدر ٹرمپ کی معاشی کارکردگی کی منظوری کی شرح تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی
22 October 2026
پی ٹی آئی کی پارلیمانی سیاست میں گنڈا پور کی واپسی، مذاکراتی عمل میں صوبے کا نمائندہ نامزد کرنے کا فیصلہ
22 October 2026
ایران میں امریکی ڈالر کی خریداری کے لیے نئے ضوابط نافذ کردیے گئے
22 October 2026
امریکا خاموشی سے مشرق وسطیٰ میں تعینات امریکی فوجیوں میں کمی کر رہا ہے، امریکی ٹی وی کا دعویٰ
22 October 2026
یران اسرائیل پر حملےکیلئے ایٹم بم بنا رہا ہے، نیتن یاہو کا دعویٰ
22 October 2026
کراچی: بین الاقوامی خفیہ ایجنسی کی اطلاع پر آن لائن نیٹ ورک کے شکنجے میں پھنسی بچی کو بچا لیا گیا
22 October 2026
سعودیہ پاکستان ریئل سٹیٹ ایکسپو بزنس کمیونٹی کیلئے گیم چینجر ہے: آصف زرداری
22 October 2026
اسلام آباد میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گروہ بے نقاب، 5 ملزم گرفتار
22 October 2026