لاہور پولیس کا گودام پر چھاپہ، 6 ہزار پتنگیں، ڈوریں برآمد، 5 ملزم گرفتار
Web Desk
22 October 2026
مسلم ٹاؤن پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے خطرناک خونی کھیل کی روک تھام کے لیے ہزاروں پتنگیں اور قاتل ڈوریں برآمد کر کے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر شاہ دی کھوئی کے قریب ایک گودام پر چھاپہ مارا گیا۔ کارروائی کے دوران گودام میں موجود 5 ملزمان—عمر، سیف اللہ، حسن، فخر اور فہیم—کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔ تلاشی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 6 ہزار پتنگیں اور 300 چرخیاں (قاتل ڈور) برآمد کی گئیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان بغیر کسی اجازت نامے یا لائسنس کے یہ ممنوعہ سامان فروخت کرنے کے لیے گودام میں ذخیرہ کر رہے تھے۔ مسلم ٹاؤن پولیس نے پانچوں ملزمان کے خلاف پنجاب کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا خاموشی سے مشرق وسطیٰ میں تعینات امریکی فوجیوں میں کمی کر رہا ہے، امریکی ٹی وی کا دعویٰ
22 October 2026
یران اسرائیل پر حملےکیلئے ایٹم بم بنا رہا ہے، نیتن یاہو کا دعویٰ
22 October 2026
حماس دوبارہ جنگ کیلئے تیار ہے، اسے فوجی طاقت کے ذریعے ہی غیر مسلح کیا جاسکتا ہے: اسرائیلی انٹیلیجنس رپورٹ
22 October 2026
کراچی: بین الاقوامی خفیہ ایجنسی کی اطلاع پر آن لائن نیٹ ورک کے شکنجے میں پھنسی بچی کو بچا لیا گیا
22 October 2026
سعودیہ پاکستان ریئل سٹیٹ ایکسپو بزنس کمیونٹی کیلئے گیم چینجر ہے: آصف زرداری
22 October 2026
اسلام آباد میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گروہ بے نقاب، 5 ملزم گرفتار
22 October 2026
ٹرمپ کا ایران پر تیل کی قیمتیں بڑھانے اور جھوٹی خبریں پھیلانے کا الزام
22 October 2026
پٹرول ایک روپے 60 پیسے فی لٹر سستا، ڈیزل مہنگا ہو گیا
22 October 2026