LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی صدر ٹرمپ کی معاشی کارکردگی کی منظوری کی شرح تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی پی ٹی آئی کی پارلیمانی سیاست میں گنڈا پور کی واپسی، مذاکراتی عمل میں صوبے کا نمائندہ نامزد کرنے کا فیصلہ ایران میں امریکی ڈالر کی خریداری کے لیے نئے ضوابط نافذ کردیے گئے امریکا خاموشی سے مشرق وسطیٰ میں تعینات امریکی فوجیوں میں کمی کر رہا ہے، امریکی ٹی وی کا دعویٰ یران اسرائیل پر حملےکیلئے ایٹم بم بنا رہا ہے، نیتن یاہو کا دعویٰ حماس دوبارہ جنگ کیلئے تیار ہے، اسے فوجی طاقت کے ذریعے ہی غیر مسلح کیا جاسکتا ہے: اسرائیلی انٹیلیجنس رپورٹ کراچی: بین الاقوامی خفیہ ایجنسی کی اطلاع پر آن لائن نیٹ ورک کے شکنجے میں پھنسی بچی کو بچا لیا گیا سعودیہ پاکستان ریئل سٹیٹ ایکسپو بزنس کمیونٹی کیلئے گیم چینجر ہے: آصف زرداری اسلام آباد میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گروہ بے نقاب، 5 ملزم گرفتار ٹرمپ کا ایران پر تیل کی قیمتیں بڑھانے اور جھوٹی خبریں پھیلانے کا الزام پٹرول ایک روپے 60 پیسے فی لٹر سستا، ڈیزل مہنگا ہو گیا کرک میں سی ٹی ڈی کا سرچ آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک، ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید جنوبی افریقہ نے دنیا کی طویل ترین مال بردار ٹرین چلانے کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا اے آئی پر بڑھتا انحصار، برطانیہ کے بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمین فارغ کرنے کا اعلان آئیسکو کی نجکاری کیلئے 10 قومی و بین الاقوامی فریقین کی پری کوالیفکیشن کی منظوری

آئیسکو کی نجکاری کیلئے 10 قومی و بین الاقوامی فریقین کی پری کوالیفکیشن کی منظوری

Web Desk

22 October 2026

وفاقی نجکاری کمیشن بورڈ نے اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (IESCO) کی نجکاری کے لیے 10 قومی و بین الاقوامی کمپنیوں اور کنسورشیمز کی پری کوالیفکیشن کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔ پری کوالیفائی ہونے والے بولی دہندگان میں ترکیہ، سعودی عرب اور پاکستان کے معروف صنعتی و معاشی گروپس شامل ہیں۔

اہل قرار پانے والی غیر ملکی کمپنیوں میں ترکیہ کی تین اہم انرجی کمپنیاں—اکٹور الیکٹرک، جینویرا انرجی اور چنگیز انرجی شامل ہیں۔ جبکہ پاکستانی گروپس میں اینگرو انرجی، نوواٹیکس، سیفائر فائبرز، بیسٹ وے سیمنٹ، آرٹسٹک ملنرز، حب پاور (HUBCO) اور حسنات برادرز کنسٹرکشن کی قیادت میں قائم کنسورشیمز شامل ہیں۔ نجکاری کمیشن تمام 10 فریقین کو ورچوئل ڈیٹا روم (VDR) تک رسائی فراہم کرے گا تاکہ وہ کمپنی کے مالیاتی و انتظامی ڈھانچے کا تفصیلی جائزہ لے سکیں۔ واضح رہے کہ آئیسکو نجکاری پروگرام کے پہلے مرحلے (بیچ ون) کا حصہ ہے جس میں فیسکو (FESCO) اور گیپکو (GEPCO) بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ نجکاری کمیشن بورڈ نے زرعی ترقیاتی بینک (ZTBL) کی نجکاری کے ٹرانزیکشن اسٹرکچر اور ری اسٹرکچرنگ پلان میں تبدیلیوں کی بھی منظوری دی، جس کے تحت نجکاری کے بعد بھی بینک کا بنیادی فوکس کسانوں کی مالی معاونت پر رہے گا۔ مزید برآں، اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کی نجکاری کے لیے ‘ڈوئچے بینک’ کی قیادت میں قائم کنسورشیم کو بطور مالیاتی مشیر (Financial Advisor) مقرر کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے