LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم امریکا غیر قانونی کارروائیاں بند، جنگی نقصانات کا ہرجانہ ادا کرے: عباس عراقچی سپریم کورٹ میں زیر التوا فوجداری مقدمات نمٹانے کے لیے اہم فیصلہ روس میں شاپنگ مال کو بم سے اڑانے کی سازش ناکام، وسط ایشیائی ملزم گرفتار چینی کی قیمتوں کی مسلسل نگرانی کے ذریعے عوام کو ریلیف دیا جائے: اسحاق ڈار انتخابی اصلاحات کمیٹی، مسلم لیگ ن نے 11 ارکان کے نام تجویز کر دیئے پاکستان 2050 سے پہلے دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہوگا: شہباز شریف معدنی وسائل کو قومی ترقی اور معاشی خوشحالی میں تبدیل کرنا ہوگا: فیلڈ مارشل پاکستان میں گڈ گورننس اور ترقی کیلئے 77 فیصد شہری نئے صوبوں کے حامی ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.46 فیصد کمی، سالانہ شرح 11.21 فیصد ریکارڈ

سعودیہ پاکستان ریئل سٹیٹ ایکسپو بزنس کمیونٹی کیلئے گیم چینجر ہے: آصف زرداری

Web Desk

22 October 2026

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ‘سعودیہ پاکستان ریئل اسٹیٹ ایکسپو’ بزنس کمیونٹی کے لیے گیم چینجر اور مقامی و بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لیے ایک اہم پیش رفت اور سنگِ میل ثابت ہو گی۔

سعودیہ پاکستان ریئل اسٹیٹ ایکسپو کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ اس نمائش کے انعقاد سے پاکستانی اور سعودی کمپنیوں کو مشترکہ منصوبوں پر کام کرنے کا بہترین پلیٹ فارم ملے گا اور دونوں ممالک کے مابین باہمی تجارت و مشترکہ کاروبار کے نئے راستے کھلیں گے۔

صدر آصف علی زرداری نے سعودی عرب کی دیرینہ حمایت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ برادر اسلامی ملک سعودی عرب نے ہمیشہ ہر مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ دونوں ممالک کے تاریخی برادرانہ تعلقات کو پائیدار معاشی شراکت داری اور سرمایہ کاری کے عملی مواقع میں تبدیل کیا جائے۔