LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسحاق ڈار کی یورپی یونین کے کمشنر برائے داخلہ و ہجرت سے ملاقات، تعاون بڑھانے پر اتفاق ٹرمپ کی نئی پریس سیکریٹری کیٹی زکریا آج پہلی بار وائٹ ہاؤس میں بریفنگ دیں گی فیصل واوڈا کے بیانات کو زیادہ سنجیدگی سے نہیں لینا چاہیے: رانا ثنا اللہ ایم کیو ایم کی وزیراعظم سے ملاقات، خیبرپختونخوا سے متعلق حکومتی فیصلوں کی حمایت کا اعلان صنعا میں ممکنہ کارروائی کی تیاری، شہریوں کو مخصوص علاقے خالی کرنے کی ہدایت کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی شرکت وزیراعظم کا پاکستانی ہنر مندوں کیلئے یورپ میں قانونی روزگار بڑھانے پر زور جرمن چانسلر کا سعوی ولی عہد سے رابطہ، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر تبادلہ خیال پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ ایران سفارتکاری کیلئے تیار، امریکی جواب کا جائزہ آخری مرحلے میں ہے، کاظم غریب آبادی ایم کیو ایم اور حکومت کے درمیان رابطہ، وفد وزیراعظم سے ملاقات کرے گا پی ٹی آئی کا شو ختم، قومی پرچم نہ اٹھانے والوں کی نسلیں تباہ کر دیں گے: فیصل واوڈا روسی وزیر داخلہ کا پاکستان مونومنٹ، پولیس لائنز کا دورہ، پرچم کو بوسہ دیا آبادی میں تیز رفتار اضافہ صحت، تعلیم اور روزگار کیلئے بڑا چیلنج ہے: وزیر خزانہ یورپ کی جانب غیر قانونی نقل مکانی کا خاتمہ اگلا ہدف ہے: محسن نقوی

نیکسورا سندھ ای سپورٹس چیمپئن شپ 2026 سیمی فائنل مرحلے میں داخل

Web Desk

3 October 2026

حکومتِ سندھ کے زیرِ اہتمام منعقد کی جانے والی ملک کی بڑی ‘نیکسورا سندھ ای اسپورٹس چیمپئن شپ 2026’ کا میلہ کراچی میں سج گیا ہے، جو اب اپنے سیمی فائنل مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔ سیکرٹری کھیل سندھ منور علی مہیسر اور ڈائریکٹر کھیل اسد اسحاق نے چیمپئن شپ کے سیمی فائنل مقابلوں کا دورہ کیا اور PUBG، Tekken 8 اور FC 27 کے مختلف سیمی فائنل میچز کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر سیکرٹری کھیل نے بتایا کہ سیمی فائنل مقابلے پیر تک جاری رہیں گے جس میں کراچی کے علاوہ اسلام آباد، لاہور، کوئٹہ، گجرات اور گلگت بلتستان سمیت ملک بھر کے دیگر شہروں سے آئے بہترین گیمرز ایکشن میں نظر آئیں گے۔

سیکرٹری کھیل سندھ کے مطابق اس تاریخی ای اسپورٹس ایونٹ میں ملک بھر سے 1,000 سے زائد ٹیموں نے حصہ لیا جو کہ نوجوانوں کے اس ڈیجیٹل کھیل میں بڑھتے ہوئے رجحان کا ثبوت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صوبائی وزیرِ کھیل سردار محمد بخش مہر کی خصوصی ہدایت پر سندھ حکومت نوجوان کھلاڑیوں کو جدید ڈیجیٹل اسپورٹس پلیٹ فارمز فراہم کر رہی ہے تاکہ وہ بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کر سکیں۔